امروہہ:اسکول میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین خواتین جھلسی

0
0

امروہہ:6اکتوبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع امروہہ میں پرائمری اسکول میں جمعرات کو بچوں کے لئے کھانہ بناتے وقت گیس سلنڈر میں لگی آگ کی زد میں آنے سے تین رسوئیاں جھلس گئیں۔ آگ لگنے پر اسکول میں بچوں اور ٹیچروں میں بھگدڑ مچ گئی۔
اسکول کے ملازمین نے بتایا کہ ہرتا تھانہ علاقے کے پرائمری اسکول میں جمعرات کو مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت ماچس کی تیلی جلاتے ہی گیس سلنڈر نے آگ پکڑ لی۔ اس کی زد میں آنے سے کھانا بنارہی دیوتی، سریتا اور ببیتا کے ہاتھ اور پیر جھلس گئے۔
ٹیچر منوج گپتا ،موہت سنگھ اور رادھا اگروال نے موقع پر پہنچ کر رسوئیوں کو باہر نکالا۔ اس سے پہلے احتیاطا طلبہ کو بھی وہاں سے باہر کردیا گیا تھا۔ آگے بجھانے والے آلات جیسے فائر سلنڈر کی مدد سے وقت رہے آ گ پر قابو پایا جاسکا۔ رسوئیوں کو علاج کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں علاج کے بعد انہیں گھر کے لئے روانہ کردیا گیا۔
منوج گپتا نے بتایا کہ سلنڈر گیس لیک ہونے کی وجہ سے اسکول میں سو سے زیادہ طلبہ و طالبات موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا