امرت اُددیان عوام کے لیے 2 فروری سے کھولا جائے گا

0
0

راشٹرپتی بھون کا امرت اُددیان ، اُددیان اُتسو -1، 2024 کے تحت 2 فروری سے 31 مارچ 2024 تک عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ عوام ہفتے میں چھ دن یہ اُددیان دیکھنے آ سکتے ہیں، سوائے  پیر کے دن کے ،جو کہ رکھ رکھا کے لیے مختص  ہے۔

امرت اُددیان خصوصی زمروں کے لیے مندرجہ ذیل دنوں میں کھولا جائے گا:

  • 22 فروری  کو – مختلف طور پر اہل افراد کے لیے
  • 23 فروری کو –  دفاعی، نیم فوجی اور پولیس فورس کے اہلکاروں کے لیے
  • یکم مارچ کو – خواتین اور قبائلی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کے لیے
  • 5 مارچ کو – یتیم خانوں کے بچوں کے لیے

آنے والوں کو 10:00 بجے سے 16:00 بجے کے درمیان چھ گھنٹے کے سلاٹس میں جانے کی اجازت ہوگی۔ دوپہر سے قبل کے دو سلاٹس (10:00 بجے سے 12:00 بجے تک) کی گنجائش ہفتے کے دنوں میں 7،500 افراد اور ہفتہ واری چھٹی کے دنوں میں ہر سلاٹ میں 10،000 افراد ہوں گے۔ دوپہر کے چار سلاٹس (12:00 بجے سے 16:00 بجے تک) کی گنجائش ہفتے کے دنوں میں ہر سلاٹ میں 5،000 افراد اور ہفتہ واری چھٹیوں میں 7،500 افراد ہوگی ۔ بکنگ https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/visit/amrit-udyan/rEپر کی جا سکتی ہے۔

گھومنے پھرنے کے لیے آنے افراد کو راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 12 کے قریب سہولت کاؤنٹر یا سیلف سروس کیوسک پر اپنا اندراج کروانا ہوگا۔

گھومنے کے لیے آنے والے تمام افراد کے لیے داخلی اور خارجی راستہ پریزیڈنٹ اسٹیٹ کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگا ، جہاں نارتھ ایونیو راشٹرپتی بھون سے ملتا ہے۔ آنے والوں کی سہولت کے لیے سینٹرل سیکرٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے گیٹ نمبر 35 تک شٹل بس سروس صبح 9.30 بجے سے شام 5.00 بجے کے درمیان ہر 30 منٹ کے وقفے پر دستیاب ہوگی۔

سیر کے دوران آنے والے افراد بونسائی گارڈن، میوزیکل فاؤنٹین، سینٹرل لان، لانگ گارڈن اور سرکلر گارڈن سے گزریں گے۔ باہر نکلتے وقت ان کے لیے فوڈ کورٹس دستیاب ہوں گے۔

آنے والے افراد بچوں کے لیے موبائل فون ، الیکٹرانک چابیاں ، پرس / ہینڈ بیگ ، پانی کی بوتلیں اور دودھ کی بوتلیں لے جا سکتے ہیں۔ عوامی راستے کے ساتھ مختلف مقامات پر پینے کے پانی، بیت الخلاء اور ابتدائی طبی امداد / طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا