مرکزی وزیر نے اپنی رہائش گاہ پر اسرو کی خواتین سائنسدانوں کے لیے یوم جمہوریہ کے استقبالیہ کی میزبانی کی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر مملکت سائنس و ٹیکنالوجی (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی خواتین سائنسدانوں کے لیے یوم جمہوریہ کے استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ان میں نامور خواتین سائنسدانوں کی ٹیم بھی شامل تھی جس نے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں اسرو کے ٹیبلو کی قیادت کی جس میں چندریان، آدتیہ L1 اور دیگر حالیہ کامیابی کی کہانیوں کو دکھایا گیا جس نے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی اور 140 کروڑ ہندوستانیوں میں سے ہر ایک کو اسرو سے جوڑا۔اسرو ٹیبلو کی قیادت مکمل طور پر آٹھ خواتین سائنسدانوں نے کی، جبکہ 220 مدعو خواتین سائنسدانوں نے اپنی شریک حیات کے ساتھ دستے کی حوصلہ افزائی کی۔ تمام خواتین کا دستہ بنگلورو، احمد آباد، ترواننت پورم اور سری ہری کوٹا میں واقع اسرو کے مختلف مراکز سے آیا تھا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عزت و افتخار کا یہ دن وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے ممکن ہوا جنہوں نے نئی خلائی اصلاحات کیں اور خلائی شعبے کو ماضی کی زنجیروں سے آزاد کرایا۔خواتین سائنسدانوں نے کہا انہوں نے بے ساختہ تالیاں بجانے کے لیے انتہائی اعزاز اور فخر محسوس کیا جب اسرو کے ٹیبلو نے کرتویہ پتھ پر پریڈ کی۔قوم کے سامنے اپنی کامیابیوں کو دکھانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خواتین سائنسدانوں نے کہا کہ وہ قومی دارالحکومت دہلی میں اپنی گرمجوشی سے کی گئی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئی ہیں جس نے دہلی کی محسوس ہونے والی سردی کو بھلا دیا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جیسے ہی اسرو کا ٹیبلو صدر کے انکلوڑر کے قریب پہنچنا شروع ہوا، نعرے لگنے لگے اسرو "وکست بھارت کی پہچان”۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا خلائی ایجنسی نے اس تاریخی لمحے کی تصویر کشی کی جب اس کا خلائی جہاز چندریان 3 گزشتہ سال 23 اگست کو کامیابی کے ساتھ چاند پر اترا۔ اس سنگ میل کی وجہ سے ہندوستان دنیا کا پہلا اور واحد ملک بن گیا جو غیر دریافت شدہ قمری جنوبی قطب کے قریب اترا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسرو ہندوستان کی ناری شکتی کا مظہر ہے، جس میں خواتین سائنسدانوں نے نہ صرف حصہ لیا بلکہ خلائی تحقیق کے پروگراموں میں مختلف سرگرمیوں کی قیادت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ نگار شاجی آدتیہ ایل ون مشن کی پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں جبکہ محترمہ کلپنا کالہستی چندریان 3 کی ایسوسی ایٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں۔استقبالیہ کے دوران اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سوما ناتھ نے وزیر موصوف سے خواتین پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور سائنسدانوں جیسے نگار شاجی، اسرو کی ‘سنی لیڈی’، ADRIL کی ڈاکٹر رادھا دیوی اور کلپنا کالہستی، ریما گھوش، کریدھل ، ندھی پوروال اور ریتو جیسی تاریخ رقم کرنے والے دیگر سرکردہ سائنسدانوں کا تعارف کرایا۔۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ امرتکال کے دوران ہمارے ملک کے سفر میں خواتین برابر کی شریک ہوں گی اور اسرو کی خواتین سائنسدان اس کی مشعل بردار ہوں گی جب ہم 2047 @Viksit Bharat کی طرف مارچ کریں گے۔