امت شاہ پولیس کےیادگاری دن کے موقع پر نیشنل پولیس میموریل پرشہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے

0
0

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی،  داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ 21 اکتوبر پیر کو نئی دہلی میں نیشنل پولیس میموریل پر پولیس یادگاری دن کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

https://www.amitshah.co.in/
21 اکتوبر 1959 کو، لداخ کے ہاٹ اسپرنگس میں بھاری ہتھیاروں سے لیس چینی فوجیوں کی طرف سے گھات لگائے گئے حملے میں دس بہادر پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں دیں۔ 21 اکتوبر کو ان شہداء اور دیگر تمام شہیدوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی قربانیوں اور قومی سلامتی اور سالمیت کے تحفظ میں ان کے اہم کردار کے اعتراف میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے پولیس یادگاری دن-2018 کے موقع پر نیشنل پولیس میموریل (این پی ایم)، چانکیہ پوری،نئی دہلی کو قوم کے نام وقف کیا۔
یہ میموریل پولیس فورسز کو قومی شناخت، فخر، مقصد کے اتحاد، مشترکہ تاریخ اور تقدیر کا احساس دلاتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنی جان کی قیمت پر بھی قوم کی حفاظت کے لیے ان کے عزم کو بخشتا ہے۔ میموریل میں ایک مرکزی مجسمہ، ’شجاعت کی دیوار‘ اور ایک میوزیم شامل ہے۔ مرکزی مجسمہ، جو کہ 30 فٹ اونچا گرینائٹ مونولیتھ سینوٹاف ہے، پولیس اہلکاروں کی طاقت، لچک اور بے لوث خدمت کا عکاس ہے۔ بہادری کی دیوار جس پر شہداء کے نام کنندہ ہیں وہ پولیس اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کے اعتراف کے طور پر کھڑی ہے جوآزادی سے لے کر اب تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے آئے ہیں ۔ میوزیم کو ہندوستان میں پولیسنگ پر ایک تاریخی اور ابھرتی ہوئی نمائش کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ یہ یادگار مشاہدے کا مقام ہے جو پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے لیے احترام کی جگہ ہے۔ این پی ایم پیر کے علاوہ تمام دنوں عوام کے لیے کھلا رہتا ہے۔ مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) ہر ہفتہ اور اتوار کی شام کو این پی ایم میں بینڈ ڈسپلے، پریڈ اور ریٹریٹ کی تقریب کا اہتمام کرتی ہے، جو غروب آفتاب سے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہوتی ہے۔
پولیس یادگاری دن یعنی 21 اکتوبر کو ملک بھر میں منایا جاتا ہے اور نیشنل پولیس میموریل میں مرکزی تقریب کے ساتھ پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جس کی صدارت حسب معمول مرکزی وزیر داخلہ کرتے ہیں۔ دہلی پولیس کے ساتھ سی اے پی ایف کی مشترکہ پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ، وزرائے مملکت ،ارکان پارلیمان، مرکزی مسلح پولیس فورسز اور مرکزی پولیس فورسز اور دفاتر کے سربراہان اور گل دائرے چڑھا کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد مرکزی وزیر داخلہ شہداء کو یاد کرتے ہوئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پولیسنگ کے چیلنجوں کا خاکہ پیش کرتے ہیں۔ سبکدوش ڈائرکٹر جنرلز پولیس برادری کے افسران اور دیگر اہم شخصیات بھی پولیس یادگاری دن کی تقریبات میں شامل ہوتے ہیں۔ پروگرام کا اختتام مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے ہاٹ اسپرنگس کے شہیدوں کے لیے وقف قربان گاہ پر پھول چڑھانے کے ساتھ ہوتا ہے۔
اس کے بعد، سی اے پی ایفز اورسی پی اوز 22 سے 30 اکتوبر تک این پی ایم میں مختلف یادگاری تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، جن میں پولیس اہلکاروں کی قربانی، بہادری اور خدمت کی عکاسی کرتے ہوئے شہداء کے خاندان کے افراد کے دورے، پولیس بینڈ ڈسپلے، موٹر سائیکل ریلیاں، شہداء کے لیے دوڑ، خون کے عطیہ کے کیمپ، مضمون نگاری ، پینٹنگ کے مقابلے اور ویڈیو فلموں کی نمائش شامل رہتی ہیں۔ اس مدت کے دوران تمام پولیس فورسز کی طرف سے بھی ملک بھر میں اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا