لازوال ویب ڈیسک
نئی دہلی، //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پولیس میموریل ڈے پر پیر کو یہاں نیشنل پولیس میموریل کا دورہ کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Amit_Shah
اس موقع پر مسٹرشاہ نے پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوٹی کے تئیں ان کی لگن کی تعریف کی اور کہا کہ بہادر اورجانباز پولیس اہلکار ملک کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پولیس اہلکار کشمیر سے کنیا کماری اور کبتو سےکچھ تک ملک کی حفاظت میں مصروف رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس یادگاری دن پر وہ پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن شہید پولیس اہلکاروں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے اہل خانہ کو یہ یقین دلانے کے لیے منایا جا رہا ہے کہ جس مقصد کے لیے ان کے اہل خانہ نے قربانی دی ہے اسے ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس میموریل ڈے ان عظیم بہادر پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں منایا جاتا ہے جنہوں نے 21 اکتوبر 1959 کو چین کی سازش کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ملک کے دفاع میں عظیم قربانی دی تھی۔