امت شاہ نے راہول گاندھی سے پوچھے 10سوال

0
0

کیا راہل آرٹیکل 370 کی بحالی کے نیشنل کانفرنس کے وعدے کی حمایت کرتے ہیں ؟
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان اتحاد پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس اور اس کے لیڈر راہل گاندھی سے سوال کیا ہے کہ وہ یہ واضح کریں کہ آیا وہ آرٹیکل 370 کے خلاف ہیں۔ اور آرٹیکل 35۔ اے کو واپس لا کر جموں و کشمیر کو بدامنی اور دہشت گردی کے دور میں دھکیلنے کے نیشنل کانفرنس کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ؟۔
مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک بار پھر انہوں نے اپنے منصوبے ملک کے سامنے رکھے ہیں۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کے منشور میں کئے گئے وعدوں پر کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی سے دس سوال پوچھے ہیں۔
۰پہلا، کیا کانگریس نیشنل کانفرنس کے جموں و کشمیر میں دوبارہ ’علیحدہ پرچم‘کے وعدے کی حمایت کرتی ہے؟۔
۰دوسرا، کیا راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی آرٹیکل 370 اور 35۔ اے کو واپس لا کر جموں و کشمیر کو بدامنی اور دہشت گردی کے دور میں دھکیلنے کے نیشنل کانفرنس کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں؟۔
۰تیسرا، کیا کانگریس کشمیر کے نوجوانوں کی قیمت پر پاکستان سے بات کرکے دوبارہ علیحدگی کو فروغ دینے کی حمایت کرتی ہے؟۔
۰چوتھا، کیا کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ ’ایل او سی تجارت‘شروع کرنے کے نیشنل کانفرنس کے فیصلے سے سرحد پار دہشت گردی کی پرورش اور اس کے ماحولیاتی نظام کی حمایت کرتے ہیں؟۔
۰پانچواں، کیا کانگریس دہشت گردی اور پتھراؤ کے واقعات میں ملوث افراد کے اہل خانہ کو سرکاری ملازمتوں میں بحال کرکے دہشت گردی، دہشت اور بند کے دور کو واپس لانے کی حمایت کرتی ہے؟
۰چھٹا، اس اتحاد نے کانگریس پارٹی کا ریزرویشن مخالف چہرہ ظاہر کر دیا ہے۔ کیا کانگریس نیشنل کانفرنس کے اس وعدے سے متفق ہے کہ وہ دلتوں، گوجروں، بکروالوں اور پہاڑیوں کے ساتھ ریزرویشن ختم کرکے دوبارہ ناانصافی کرے گی؟۔
۰ساتواں، کیا کانگریس چاہتی ہے کہ ’شنکراچاریہ پروت‘ کو ’تخت سلیمان‘ اور ’ہری پروت‘ کو ’کوہ مارن‘ کے نام سے جانا جائے؟۔
۰آٹھواں، کیا کانگریس جموں و کشمیر کی معیشت کو ایک بار پھر کرپشن کی آگ میں جھونک کر پاکستان کے حمایت یافتہ چند خاندانوں کے حوالے کرنے کی حمایت کرتی ہے؟۔
۰نواں: کیا کانگریس پارٹی نیشنل کانفرنس کی جموں اور وادی کے درمیان تفریق کی سیاست کی حمایت کرتی ہے؟اور
۰دسواں، کیا کانگریس اور راہل گاندھی نیشنل کانفرنس کی تفرقہ انگیز سوچ اور کشمیر کو خود مختاری دینے کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں؟۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا