امت شاہ انسان نہیں انسٹی ٹیوٹ ہیں :پرکاش سنگھ بادل

0
0

یواین آئی
احمد آباد، 30 مارچ () شرومنی اکالی دل کے صدر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے آج بی جے پی صدر امت شاہ کی تنظیمی اور انتخابی مہماتی صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انسانی نہیں بلکہ ادارہ ہیں۔مسٹر بادل نے آج یہاں بی جے پی امیدوار کے طور پر مسٹر شاہ کے گاندھی نگر سیٹ پرپرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے احمد آباد کے سردار پٹیل چوک پر ہونے والی ریلی میں کہا“بھائی امت شاہ انسان نہیں بلکہ انسٹی ٹیوٹ ہیں ۔ ان کی زندگی روشنی کامینارہ ہے ۔ ان سے بڑا کوئی مہم جو یا تنظیمی منتظم ملک بھر میں نہیں ہے ”۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور این ڈی اے کی جیت کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد مسٹر شاہ کو ہی جاتا ہے . تب وہ تنظیم کے انتخابی مہم کے سربراہ کے طور پر جانے جاتے تھے ۔وہ زمین سے جڑے لیڈر ہیں.۔لوک سبھا انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے انتخابات میں بھی پارٹی اور اتحادکے وزیر اعلی کے عہدہ کے لئے اپنے امیدوار کے ناموں کا اعلان کرتے ہیں ۔ لیکن اپوزیشن پارٹیاں تو لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنا لیڈر تک منتخب نہیں کر پائی ہیں۔مسٹر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے انہوں نے دنیا بھر میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے . ان کے ہاتھوں میں ملک سب سے زیادہ محفوظ ہے . انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں. انہوں نے کہا کہ پرماتما سے دعا کرتے ہیں کہ مسٹر مودی اور بڑی اکثریت کے ساتھ دوبارہ وزیر اعظم بنیں۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا