امبیڈکر سینا کا پریس کلب جموں میں احتجاج،ہندوستان بندھ کی حمائت کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموںپورے ہندوستان میں بندکی حمایت کو لیکر امیڈکر سینا کی جانب سے پریس کلب جموں میں ایک دھرنا دیا گیا ۔واضح رہے ٹرائبس پریوینشن آف ایٹرسیٹیز ایکٹ 1989کا نفاذ 1995ئمیںقبائل کی جانب بڑھتی سنگ دلی پر روک لگانے کیلئے کیا گیا تھا لیکن بیس مارچ 2018ئ کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے اس قانون کو کمزور کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جس سے اس قانون میں کمزوری ہوتے ہوئے خاتمہ ہی ہو سکتا ہے ۔تاہم قبائل اور دلتوں کی جانب بڑھتی ہوئی سنگ دلی کے معاملات روز بروز سرخیوں میں رہتے ہیں ۔اس سلسلہ میں امبیڈکر سینا نے دھرنے دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون کو ملک میں جیسا ہے ویسا ہی رکھا جائے اور اور ریاست جموں و کشمیر میں اس کا نفاذ کیا جائے ۔اس موقع پر ترسیم کھلر، رمیش سرمال، آر سی بھگت ، ستیش مٹن، کے ایل اتری و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا