دربھنگہ 06 اکتوبر ( یواین آئی ) مشہور ومعروف صنعت کار مکیش امبانی کے کنبہ کو دھمکی دینے کے الزام میں ایک شخص کو ممبئی پولیس نے بہار پولیس کے تعاون سے آج دربھنگہ سے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایاکہ صبح پانچ بجے راکیش مشرا کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اسے گرفتار کرنے کے بعد اپنے ساتھ ممبئی لیکر چلی گئی ہے ۔
غورطلب ہے کہ بدھ کو ریلائنس فاﺅنڈیشن کے ممبئی واقع اسپتال میں فون کر کے کسی نامعلوم شخص نے اسپتال کو بم سے اڑانے اور مکیش امبانی اور ان کے کنبہ کے اراکین کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔