راولپنڈی، // پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعمیرنیازی نے الیکشن میں دھاندلی پر کل پُرامن احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا عوام کل دوپہر نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعمیرنیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 سیٹوں والا کیسے اپنی جیت کا اعلان کر سکتا ہے، پی ٹی آئی مرکز، پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں حکومت بنائے گی۔
بیرسٹرعمیرنیازی نے اعلان کیا کہ جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی وہاں عوام کل دوپہر نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قوم کے مینڈیٹ کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ معیشت زمین بوس ہو چکی ہے ، تمام لوگ غور کریں ملکی معیشت کو استحکام کی ضرورت ہے۔
نواز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے ہر بار ملک کو ڈیفالٹ کر کے گئے۔