الکوثر فلاح ملت ٹرسٹ کی جانب سے عید سے قبل مستحقین میں رلیف تقسیم

0
0

عید کا یہی پیغام ہے کہ غربااور مساکین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیاجائے:مولانامنظور احمد اشاعتی
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کے معروف دینی وملی ادارہ جامعہ زینت الاسلام دھڑہ فتح پور کے زیر اہتمام الکوثر فلاح ملت ٹرسٹ کی جانب سے عید سے قبل مستحقین میں رلیف تقسیم کی گئی۔ جس میں دھڑہ فتح پور بائیلہ پلیرہ، اڑائی ،کے غریبوں بیوائوں یتیموں میں حضرت مولانا قاری محمد اقبال ضیائی بائیلوی استاذ جامعہ ضیاء العلوم پونچھ کی صدارت میں جملہ ارکین کی موجودگی میں راشن تقسیم کیاگیا۔اس موقع پر ٹرسٹ کے بانی وصدر حضرت مولانا منظور احمد اشاعتی مہتمم جامعہ زینت الاسلام دھڑہ نے کہاکہ الکوثر فلاح ملت ٹرسٹ ایک دینی ملی ادارہ ہے۔ جو گزشتہ کئی سالوں سے دینی خدمات انجام دے رہاہے۔ الکوثر فلاح ملت ٹرسٹ کے تحت متعدد شعبوں پر کام کیاجاتاہے۔ شعبہ امدالمستحقین ،شعبہ تعمیرات مساجد ،شعبہ مکاتب،شعبہ تعلیم نسواں وغیر کے تحت ٹرسٹ دن بدن اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج ٹرسٹ کے شعبہ امدالمستحقین کے تحت عید الاالضحی سے قبل علاقع کے مستحقین میں میں ریلیف تقسیم کی گئی تاکہ یہ غریب ،یتیم ،بیوائیں بھی عید مناسکیں۔ انہوں نے عید کے اس حسین موقع پر اپنے قرب وجوار میں غریب غربا، بیواوں اور نادار لوگوں کی معاونت کی اپیل کی ۔ تاکہ عید کی خوشیوں میں یہ لوگ بھی شریک ہوسکیں۔ انہوں نے تمام اہل سروت حضرات سے اپیل کی ہیکہ وہ جہاں دینی مدارس کاتعاون کریں۔ الکوثر فلاح ملت ٹرسٹ کابھی بھرہور تعاون کریں۔جس کا اکونٹ نمبر سہولت کے لئے 0165010100000225دے دیاجاتاہے۔جس کے زریعہ ٹرسٹ کا تعاون کیاجاسکتاہے۔ تاکہ ٹرسٹ عوامی فلاحی کاموں میں اپنی خدمات انجام دے سکے۔ اس دوران قاری محمد سلیم اشاعتی ،ودیگر لوگوں نے ٹرسٹ کے کام کاج اور بانی جامعہ کے جزبہ خدمت خلق کی سرہانہ کی ہے۔ اور کہاکہ ٹرسٹ ہمیشہ عوامی خدمات میں پیش پیش ہے۔ہم سب کی یہ زمہ داری بنتی ہیکہ ہم اس ٹرسٹ کا بھرپور تعاون کریں۔تاکہ آئیندہ بھی ان سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جاسکے۔ حافظ عبدلحفیظ اشاعتی ،چوہدری محمد صدیق پوسوال ،قاری مختار حسین ،سماجی کارکن سجاد احمد چیچی وغیرہ شامل رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا