ایف آئی ایس وی آئی اے اسٹارز کپ 2024 میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍الپائن سنو بورڈنگ ہندوستانی ایتھلیٹ مہراج الدین خان کی نمایاں کامیابی حاصل کی جہاں انہوں نے ایف آئی ایس وی آئی اے اسٹارز کپ 2024 میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔اس سلسلے میں ایس بی آئی جنرل انشورنس نے مہراج الدین خان کو کوپاونک، سربیا میں ایف آئی ایس وی آئی اے اسٹارز کپ 2024 میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی غیر معمولی کامیابی کے لیے مبارکباد پیش کی ۔واضح رہے بین الاقوامی سنو بورڈنگ میڈل حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی کے طور پر ان کی کامیابی ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔
ایف آئی ایس ،وی آئی اے اسٹار کپ 2024 میں معراج الدین خان کی شاندار کارکردگی نہ صرف ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ عالمی سطح پر سرمائی کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی علامت بھی ہے۔ ان کی لگن، استقامت اور غیر متزلزل عزم نے انہیں اس تاریخی لمحے تک پہنچایا، جس سے ملک بھر کے خواہشمند کھلاڑیوں کو متاثر کیا گیا۔
سربیا میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے علاوہ، وہ اب اس کھیل میں اپنی مستقل مزاجی اور قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتار دو ایف آئی ایس سنو بورڈنگ ریس میں تمغے جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔اس ضمن میںایس بی آئی جنرل انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای اوکشور کمار پولوداسو نے کہاکہ ہم مہراج الدین خان کوایف آئی ایس وی آئی اے اسٹارز کپ 2024 میں ان کی تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی شاندار کارکردگی نہ صرف ہماری قوم کے لیے باعث فخر ہے بلکہ اس جذبے کو بھی تقویت بخشتی ہے جسے ہم ایس بی آئی جنرل انشورنس میں پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔