دار العلوم حسنیہ نظامیہ بٹھنڈی جمو ں میں جشن غوث الورٰی کا انعقاد
اعجازالحق بخاری
جموں ؍؍اولیائے کرام کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں برصغیر ہندو پاک میں اسلام تلوار سے نہیں بلکہ اولیاء کرام کی تعلیمات سے پھیلا ہے ،ان خیالات کا اظہار یہاں جموں کے معروف اسلامی ادارے دار العلوم حسنیہ نظامیہ بٹھنڈی میںمنعقدہ جشن غوث الوری پر علمائے کرام نے کیا ۔اس موقعہ پر علمائے کرام نے کہا اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، اولیا ء اللہ نے انسانیت سے محبت کے ذریعے برصغیر میں اسلام پھیلایاآج بھی اولیاء کرام کا فیض جاری ہے۔انہوںنے کہا کہ اولیا ء کرام نے اللہ تبارک تعالیٰ اور نبی کریم کی محبت کا پیغام عام کیا جس پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ اولیا ء و صوفیاء نے بھوک، جبر، افلاس اور تنگدستی جیسی صعوبتیں جھیل کر بھی اپنے اخلاق و کردار سے چٹائی پہ بیٹھ کر انقلاب پیدا کیا اولیاء کرام کی سیرت و صورت اور اخلاق و کردار نے بت پرستوں کو خدا پرست بنا دیا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی ان جیسا کردار اپنائیں۔ کوئی حقیقت پسند مصنف و تاریخ دان اشاعت و تبلیغ دین کے لئے اولیائے امت کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتا، اور ہر دور،ہر زمانہ اور تاریخ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے ہم اولیا ئے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو ں۔اسلام امن، آشتی، محبت و یگانگت کا دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک صوفیوں کے طرز عمل کو اپنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ ہمارے ملک میں ہزاروں کی تعداد میں اولیائے کرام و بزرگان دین کے مزارات ہیں، جن کے فیض سے یہ ملک ایک ترقی یافتہ ملک بن رہا ہے، جب کہ ان بزرگوں کی تعلیمات پر عمل کرکے ہر شخص ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔نے کہا کہ ہمارے ملک کی حقیقی ترقی ان بزرگان دین کی تعلیم اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں مضمر ہے۔ ان بزرگوں نے انسانوں کو اللہ سے قریب کرنے کا کام انجام دیا، جب کہ ان کی تعلیم یہ تھی کہ کوئی شخص کسی انسان کو دکھ پہنچاکر اپنے اللہ کو راضی نہیں کرسکتا اور جو شخص کسی انسان کو تکلیف دے گا، اللہ اسے اسی دنیا میں سزا دے گا۔اس ،موقعہ ادارے کے ناظم اعلیٰ الحاج مولانا مظفر رضوی نے کہا کہ دار العلوم میںہر سال جشن غوث الورٰی کے موقعہ پر گیارہویں شریف کا اہتمام کیاجاتا ہے جس میں عالم اسلام اور خصوصا عالم انسانیت کے دعائیں کی جاتی ہیںانہوںنے کہا دار العلوم میں ایک سو سے زائد طالبان علوم نبویہ زیور علم سے آراستہ ہوتے ہیں جن کی کفالت ادارے کی ذمہ ہے جوکہ اہل خیر حضرات کے تعاون سے ہوتی ہے انہوںنے کہا اہل جموں خصوصا اور عموما اہل جموں وکشمیر کو ادارہ دعوت نظارہ دے رہا ہے اس موقعہ پرمولانا محمد فاروق القادری نعیمی خطیب ریلوے اسٹیشن ،مولانا مفتی شبیر نوری، مولانا ذاکر حسین نقشبندی ،مولانا مختاررضوی اور چوہدری عبد الغنی کوہلی ، الحاج سلطان محمداور کثیر تعداد عوام اور ادارے کے آراکین نے شرکت کی گیارہوین شریف کا اہتمام مولانا فاروق رضوی مولانا سید اعجازالحق بخاری کی دعائوں سے ہوا ۔ آخر میں تبرکات تقسیم کئے گئے ۔