اللہ رب العزت نے اپنے محبوب کی خاطر پوری کائنات کا وجود عمل میں لایا :علمائے اہلسنت

0
0

ادارہ اسلامیہ فاطمۃ الزہراء میں جس نے عید میلاد النبی تقریب کا اہتمام موئیمقدس کی زیارت بھی کروائی گئی
ایم شفیع رضوی
جموں ؍؍ ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا قادری محلہ رگوڑا سدرہ جموں میں زیر نگرانی مسلم پرسنل لا بورڈ کے صوبائی صدر و ادارہ ہذا کے بانی و سرپرست اعلی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری ایک روزہ جشن عید میلاد النبی ؐ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شمولیت فرمائی ۔اس موقع پر علمائے کرام کے بیانات نعت منقبت تقاریر اور ختمات المعظامت کا بھی میں تمام کیا گیا تھا ۔اس نورانی مجلس میں علماء کرام نے اللہ کے آخری نبی حضرت محمد رسولؐکے سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا یہ کہ اللہ رب العزت نے اس پوری کائنات کو پیدا کرنے سے پہلے اپنے نور سے اپنے محبوب کے نور کو پیدا کیا اور پھر اس نور کے چار حصے کیے پہلے سے لوح اور دوسرے سے قلم اور پھر پوری کائنات کو پیدا فرمایا گویا کہ اس پوری کائنات کو اللہ رب العزت نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی خاطر پیدا فرمایا ہے ،پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی آمد اس وقت ہوئی جب ہر طرف ظلم و جبر کا دور دورہ تھا جانور بھی اپنے بچوں سے محبت کرتے تھے لیکن اس وقت کے انسان اپنی بچیوں کو زندہ ہی زمین میں گاڑ دیا کرتے تھے ۔اللہ رب العزت نے پوری انسانیت کی رہبری اور رہنمائی کے لیے اپنے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دنیا میں اپنا نبی بنا کر بھیجا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دنیا میں تشریف لاکر ہر طرح کے ظلم و جبر اور ہر برائی کو ختم کرکے نیکی اور اچھائی کا درس دیا دنیا کو ظلم اور جبر سے نکال کر انسانیت کے راہ پر گامزن کیا۔ آپس میں اتفاق و اتحاد سے رہنے کی تعلیمات سے روشناس فرمایا ۔اس موقع پر بحریہ کا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم موئے مقدس کی زیارت سے بھی ناظرین کو مشرف کیا گیا اور حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری کی طرف سے تیار کردہ نکاح رجسٹر کا بھی علمائے کرام کے ہاتھوں اجراء کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرنے والے علمائے کرام میں حضرت مولانا سید فرید احمد شاہ مصباحی جنہوں نے اس جلسے کی صدارت بھی فرمائی ؛ حضرت مولانا مفتی لیاقت علی نعیمی ؛ حضرت مولانا محمد سخی خان راٹھور ؛ قاری نزاکت حسین القادری ؛ مولانا محمد شفیع رضوی ؛ حافظ ظہور احمد ؛ ریاض احمد قادری ؛ وغیرہ دیگر کئی علماء کرام اور ائمہ مساجد نے شمولیت فرمائی اس موقع پر کی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں جن میں حضرت سید اشتیاق حسین شاہ ؛ الحاج محمد فرید پھامبڑا ؛ الحاج شاہنواز پھامبڑا ؛ الحاج محمد اقبال کسانہ ؛ چوہدری بشارت علی پھامبڑا ؛چودھری محمد شفیع پھامبڑا ؛ محمد فاروق کسانہ ؛ چودھری تنویر احمد پھامبڑا ؛ چودھری مدثر علی پھامبڑا وغیرہ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شمولیت فرمائی اس نورانی مجلس کا اختتام درود و سلام اور موئے مقدس کی زیارت کے ساتھ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا