منظور سمسھال
بھلیسہ ؍؍ جموں و کشمیر کے مذہبی شخصیت سجادہ نشین دربار عالیہ یونسیہ نقشبندیہ آوارہ کشمیر الحاج پیر میاں محمد مقبول باجی صاحب کی اہم ملاقات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سید خان سے تفصیلاً طور پر بات چیت کی کہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں پائے جانے والے گجر بکروال دیگر قوم کے لوگ کافی پراشانی میں رہتے ہیں جیسے کبھی سڑک یا دیگر سہولیات عوام تک نہیں پہنچتی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ادھمپور نے کافی وشواش دیا کہ ضلع انتظامیہ ادھمپور کا بھرپور رول رہے گا کہ ہر ہر ایک علاقوں میں بیک ٹو ولیج پروگرام میں ہرایک اسکیم سے عوام کو روشناس کریں گے اور ہر ایک سولیات بھی فراہم کریں گے جیسے ضلع ادھم پور سے سب ٹرائبل لوگ اپنے مال مویشی وغیرہ کو لے کر جاتے ہیں ۔انتظامیہ نے دن و رات سخت ترین محنت کر کے عوام کا ساتھ دیا ہے اور ہر ایک مشکلات میں مدد بھی کر رہے ہیں ۔سید خان نے کہا کہ اب سردی کا موسم بھی چل رہا ہے اور اس کو مدے نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ دوردراز پہاڑی علاقوں پر رہنے والے ٹرائبل کے قبیلے کے لوگوں کو راشن، پانی ،بجلی وغیرہ بھی ہر وقت دستیاب رہے گی ۔الحاج پیر میاں مقبول باجی صاحب کے اس روحانی دورے پر خطہ چناب ،ڈوڈہ ، کشتواڑ ،رام بن ،بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،اندروال، بھلیسہ جیسے علاقوں سے ہو کر تمام مشکلات کو انتظامیہ کے سامنے پیش کیا اور اسی طرح انتظامیہ نے بھی یقیندیا کہ ہم ہر وقت عوام کی خدمت میں حاضر رہیں گے ۔حضرت میاں محمد مقبول باجی صاحب نے بھی تمام جموں وکشمیر کی عوام اور بہتر خوشحالی کے لیے دعا کی۔