الحاج فرید پھامڑا نے لال سنگھ کے بیان کی مذمت کی

0
0

لازوال دیسک
جموں // نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر الحاج محمد فرید پھامبڑا نے لال سنگھ کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے جس میں لال سنگھ نے جموں کشمیر کے صحافیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی لائن اختیار کریں ورنہ شجاعت بخاری کے حال کو یاد کرلینا لال سنگھ کے اس بیان سے یہ ثابت ہو گیا کے شجاعت بخاری کو لال سنگھ اور اس کی تنظیم نے قتل کیا ہے کیونکہ شجاعت بخاری ایک ایمان دار صحافی تھے اور بڑی بے جرات کے ساتھ اپنی بات رکھتے تھے اور ہمیشہ کشمیر کے مسائل پر کھل کر بولتے تھے جو لال سنگھ جیسے دہشت گردوں کو راس نہیں آتی تھی اسلئے لال سنگھ نے اور اس کی تنظیم نے شجاعت بخاری کا قتل کر دیا الحاج موصوف نے ریاست کے گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاعت بخاری کے قتل کی تحقیقات کروائی جائے اور قاتلوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے اور لال سنگھ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ لال سنگھ کئی بار مسلمانوں کو اور کبھی مسلمانوں سے وابستہ گجروں کو دھمکی دے چکا ہے کہ گجرو اگر آپ نے میرے خلاف بولنا بند نہیں کیا تو 1947 والا حال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لال سنگھ نے جرائم کیے ہیں ان کی تحقیقات کر کے جیل بھیجا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا