والدین اگر یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے با اخلاق اور با کردار ہوں تو ان کے دلوں میں محبت رسولﷺ پیدا کر دو: مفتی نذیر احمد قادری
اللہ رب العزت کے محبوب نبی حضرت محمدﷺ کی دنیا میں تشریف آوری سے سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوا :علمائے کرام
ایم شفیع رضوی
سانبہ ؍ الجمیل فاؤنڈیشن وجے پور سانبہ کے زہر اہتمام جامع مسجد شریف سوانکھا وجے پور سانبہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے اتوار کی شب ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر علمائے کرام نے تفصیلی روشنی ڈالی پروگرام میں مہمان خصوصی مفسر قران حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ پرفتن دور میں اگر والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے بااخلاق با کردار ہوں تو اپنے بچوں کے دلوں میں محبت رسول پیدا کر دو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے سانچے میں ڈھال دو جب بچے تعلیمات رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اراستہ ہوں گے تو بچوں کے اخلاق بھی اچھے ہوں گے کردار بھی اچھا ہوگا کیونکہ تعلیمات رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ بچوں کو کہیں سے بھی یہ تعلیم حاصل نہیں ہوگی اللہ کے محبوب نبی کی بارگاہ ہی سے ہمیں محبت اخوت ایمانداری اخلاقی تعلیم حاصل ہوتی ہے اس موقع پر دیگر علمائے اہلسنت نے بھی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ رب العزت کے محبوب نبی حضرت محمدﷺ کہ دنیا میں تشریف لانے سے قبل برائیوں کا ایک دور دورہ تھا جب اللہ رب العزت نے اپنے محبوب نبی امام الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا فرمایا تو آپ کی تشریف اوری سے دنیا کی تمام برائیوں کا خاتمہ ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا والوں کو برائیوں سے بچا کر نیکیوں اور اچھائیوں کی تعلیم دے کر اللہ رب العزت کی محبت دین اسلام کی محبت لوگوں کے دلوں میں پیدا فرمائی حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے علمائے کرام نے اپنے خطاب میں یہ بھی فرمایا کہ اپنی اولادوں کو دیندار بنائیں انبیائے کرام اولیائے کرام کی تعلیمات سے اراستہ کریں منشیات وغیرہ کے استعمال سے محفوظ رکھیں کیونکہ منشیات کا استعمال کرانا وائرس سے بھی زیدہ مہلک بیماری ہے اگر کسی ایک شخص کو لگ گئی تو پوری بستی کو اپنی لپٹ میں لے کر تباہ و برباد کر دیتی ہے اگر دنیا والے یہ چاہتے ہیں کہ سماج سے برائیوں کا خاتمہ ہو تو اس کے لیے تعلیمات رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونا ہوگا اس موقع پر خطاب کرنے والے علمائے کرام میں حضرت مولانا سرفراز احمد قادری امام و خطیب جامع مسجد شریف چک ریحان باغلاں وجے پور سانبہ، حضرت مولانا عبدالحفیظ قادری امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف وجے پور و چیئرمین الجمیل فاؤنڈیشن ،حضرت مولانا محمد اسلم امام و خطیب جامع مسجد شریف سوانکھا، حضرت مولانا عبدالوحید امام جامع مسجد شریف عبداللہ بستی وجے پور سانبہ ، حضرت مولانا محمد شریف ،حضرت حافظ محمد حنیف رضا، حضرت مولانا غلام مصطفی رضوی ، حضرت مولانا احمد نبی ،حضرت مولانا محمد شفیع رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں وغیرہ دیگر علمائے کرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام الناس نے بھی شمولیت فرمائی مجلس کا اختتام دعا درود سلام کے ساتھ ہوا ۔