اقتصادی محاذ پر یہ صدی ہندوستان کے نام رہے گی: کانت

0
0

کہا کہ ہندوستان اب تیزی سے عالمی سپر پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے،ڈیجیٹل مہم ایک انقلابی قدم
یواین آئی

نئی دہلی؍؍اقتصادی محاذ پر ہندوستان کے لیے ایک کے بعد ایک مسلسل اچھی خبریں آ رہی ہیں۔مالی سال 2023-24 میں ملک کی اقتصادی نمو آٹھ فیصد سے اوپر رہنے اور مالیاتی خسارے میں بہتری سے اقتصادی ماہرین حیران ہیں۔
دریں اثنا، ہندوستان کے جی-20 شیرپا اور سرکاری تھنک ٹینک نیتی آیوگ کے سابق سی ای او، امیتابھ کانت نے کہا کہ ہندوستان اب تیزی سے عالمی سپر پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ معیشت کی توسیع میں ڈیجیٹل مہم ایک انقلابی قدم ثابت ہو رہی ہے۔ سال 2047 تک ہندوستان دنیا کا سپر پاور بن جائے گا۔ یہ صدی ہندوستان کے نام ہوگی۔
دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب میں محکمہ انکم ٹیکس کے پرنسپل کمشنر پرتاپ سنگھ کی کتاب ‘انڈیا اوڈیسی: فرام اے ڈیولپمنٹ کنٹری ٹو این ایمرجنگ سپر پاور’ کا اجرا کرتے ہوئے مسٹر کانت نے کہا کہ ایک دہائی قبل ہندوستان 5 نازک معیشتوں میں شامل تھا۔ لیکن اقتصادی اصلاحات کے ذریعے یہ صرف پانچ سال میں دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہے۔ سال 2023-24 میں اقتصادی ترقی 8.2 فیصد رہے گی اور مالیاتی خسارہ کم ہوکر جی ڈی پی کے 5.6 فیصد پر آنا ہندوستان کی ترقی کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔ آج دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اب دنیا کی اعلیٰ ایجنسیاں ہندوستان کی اقتصادی کارکردگی پر مثبت موقف اپنا رہی ہیں۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ہندوستان اگلی دہائی میں دنیا کی اقتصادی ترقی میں تقریباً 20 فیصد حصہ ڈالے گا۔ سال 2047 تک ہندوستانی معیشت 35 ٹریلین ڈالر کی ہو جائے گی۔ اگلے پانچ سال میں ہندوستان جاپان اور جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت اور تیسری سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ بن جائے گا۔ ترقی کے اس سفر میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا