اقتصادی سروے 2023-24 کی جھلکیاں

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍اقتصادی سروے 2023-24 کے اہم نکات جو پیر کو پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیش کیے ہیں:-
٭ہندوستانی معیشت کووڈ کے اثرات سے نکل آئی ہے اور آسانی سے پھیل رہی ہے۔
٭2023-24 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 20-2019 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ تھی، یہ کارنامہ صرف چند بڑی معیشتوں میں دیکھا گیا ہے۔
٭ ہندوستان کی اقتصادی ترقی 2024-25 اور اس کے بعد مضبوط رہنے کا امکان ہے، جغرافیائی سیاسی حالات، مالیاتی منڈیوں کی حالت اور موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے ان امکانات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
٭ سال 2023-24 میں اقتصادی ترقی کی شرح 8.2 فیصد تھی، 2024-25 میں شرح نمو 6.5 سے 7.0 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
٭سرمایہ دارانہ اخراجات پر حکومت کا زور، عالمی سرمایہ کاری کی بدولت 2023-24 میں مجموعی سرمائے کی تشکیل میں نو فیصد حقیقی نمو۔
٭ کمپنیوں اور بینکوں کی بیلنس شیٹس مضبوط ہوں گی اور نجی سرمایہ کاری بڑھے گی۔
٭خوراک کی افراط زر پوری دنیا میں تشویش کا موضوع ہے۔
٭ مہنگائی میں اضافہ بنیادی طور پر عالمی بحرانوں، سپلائی میں خلل اور مون سون کی مار کی وجہ سے ہوا۔
٭مہنگائی کو موثر انتظامی اقدامات اور مانیٹری پالیسی اقدامات کے ذریعے منظم کیا گیا، جس سے ایک سال پہلے 6.7 فیصد کے مقابلے میں 2023-24 میں اوسط خوردہ افراط زر کو 5.4 فیصد پر ا?گئی۔
٭2024-25 میں خوردہ افراط زر اوسطاً 4.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
٭ 2023-24 میں تیار شدہ اشیائ￿ کی خوردہ افراط زر چار سال کی کم ترین سطح پر سروس مصنوعات کی بنیادی خوردہ افراط زر نو سال کی کم ترین سطح پر رہی۔
٭آر بی آئی نے مئی 2022 سے ریپو ریٹ میں مجموعی طور پر 2.50 پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔
٭ عوامی سرمایہ کاری میں توسیع کے باوجود حکومت کا عمومی مالی توازن مضبوط ہوا، ٹیکس کے عمل میں اصلاحات، اخراجات پر قابو پانے اور ڈیجیٹلائزیشن سے مدد ملی۔
٭ 2023-24 میں تجارتی سامان کی برآمدات عالمی مانگ میں نرمی کی وجہ سے متاثر ہوئیں لیکن خدمات کی برآمدات کی مضبوطی کی وجہ سے مجموعی تجارتی توازن برقرار رہا۔
٭کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ (سی اے ڈی) 2023-24 میں جی ڈی پی کے 0.7 فیصد کے برابر رہا، جو ایک سال پہلے 2.0 فیصد تھا۔
٭2023-24 میں ہندوستانی بینکنگ سیکٹر کی کارکردگی قابل ذکر رہی، جس میں این پی اے کی سطح کئی سال کی کم ترین سطح پر حکومت نے بینکنگ نظام کو مضبوط کرنے کے لئے پرعزم۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا