’اقتدار اپنا ہے پھر بھی ہر کام سپنا ہے‘ کوٹرنکہ ،بدھل اور پیڑی میں حالت ٹھیک ٹھاک نہیں ! سڑکیں ،پینے کے پانی ،بجلی ،محکمہ صحت اور دیگر سہولیات کا فقدان

0
0

عمرارشدملک
راجوریراجوری کے کوٹرنکہ ،بدھل اور پیڑی میں خستہ حالت کے چلتے مقامی لوگ مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا ہیں کہیںکوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا جو عوام کی مشکلات کا ازالہ کرسکے ۔ تفصیلات کے مطابق راجوری تا کوٹرنکہ بدھل سڑک اور راجوری تا پیڑی سڑک پرتو سالوں سے تعمیر کا کام چل رہا ہے لیکن آج تک کام مکمل نہ ہوسکا ۔پینے کے پانی اور بجلی نظام کی بات کی جائے تو اس کا حال بھی بے حال ہوچکا ہے آج بھی کوٹرنکہ ،بدھل اور پیڑی کے علاقوں میں بجلی کی تارےں درختوں پر لگائی ہوئی ہیں اور یہاں تک کہ بجلی پول کی جگہ لکڑی کے عارضی پول لگائے ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں دیہات ایسے ہےں جہاں آج بھی بجلی کا نام تک نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق عام لوگوں کی کسی قسم کی شنوائی نہیں ہورہی ہے لیکن ڈاکٹرشاہد اقبال کے ڈی سی راجوری تعیناتی کے بعد سے کسی حد تک مشکلات اور پریشانیوں کا ازالہ ہورہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بدھل اور کوٹرنکہ کے چند بزگوں نے لازوال نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار اپنا ہے لیکن پھر بھی ہر کام سپنا ہے اور سپنا کب سچ ہوگا اس کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق کوٹرنکہ اور بدھل میں ہر طرح کی مشکلات عوام پر نازل کی گئی ہیں اور یہاں تک کہ بیماروں کے علاج کا بھی کوئی بہترین انتظام نہیں ہے اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی سخت کمی پائی جارہی ہے اور ضروری جانچ پڑتال کا بھی خاص انتظام نہیں ہے یہ حالت صرف کسی ایک جگہ کی نہیں بلکہ کوٹرنکہ ،بدھل اور پیڑی کے تمام ہیلتھ سینٹروں اور اہسپتالوں کی ہے اور اس کے علاوہ عوام ہر طرح کی ضروری سہولیات سے محروم ہے ۔ راجوری تا بدھل اور راجوری تا پیڑی سڑک رابطہ کی حالت کےساتھ ساتھ ان علاقوں کی اندرونی سڑکوں کی حالت بھی ٹھیک ٹھاک نہیں ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال کی راجوری میں تعیناتی کے بعد کچھ حالت میں تبدیلی آرہی ہے لیکن اقتدار کے ہوتے ہوئے کسی قسم کی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ۔ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر نظرثانی کر پروجیکٹوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دےں اور علاقوں کی ترقی کے لئے عوامی دربار منعقد کریںتاکہ لوگوں کے کام ہوسکےں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا