افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

0
0

کابل، //افغانستان نے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے افغانستان نے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان نے 2022 کے ایڈیشن کے مقابلے میں اپنی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، کریم جنت، محمد اسحاق، اور نور احمد سبھی ٹیم میں شامل ہیں۔
تاہم حشمت اللہ شاہدی، جنہوں نے گزشتہ سال کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کی قیادت کی تھی، اس سال ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
20 سالہ ننگیال خروتی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اسپن ڈیپارٹمنٹ میں راشد مجیب الرحمان، نور احمد، ننگیال خروٹی اور محمد نبی شامل ہیں۔
جب کہ فاسٹ باؤلرز میں نوین الحق، فرید احمد، اور فضل الحق فاروق شامل ہیں۔
افغانستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے
رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الرحمٰن حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا