افسپا ہٹاﺅ،کشمیر میں قتل عام بند کرو:راجوری سراپا احتجاج شوپیاں بے گناہ نوجوانوں کی ہلاکتوں کی پر زور مذمت قران خوانی کا اہتمام اور کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا

0
0

عمرارشدملک
راجوریشوپیاں میں بے گناہ اور معصوم نوجوانوں کی ہلاکتوں کو لیکر راجوری میں احتجاجی دھرنہ اور فاتحہ خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شوپیاں نوجوانوں کی ہلاکتوں کو لیکر راجوری میں پُرامن احتجاجی دھرنہ دیا گیا اس دوران نوجوانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ پکڑے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے جن میں افسپا ہٹاﺅ ،کشمیر کے ساتھ رشتہ کیا ہے ،کشمیر میں قتل عام بند کرو ،تنازعہ کشمیر حل کرو وغیرہ سر فہرست تھے۔ وہیں احتجاجی دھرنے کی کال علمائے راجوری ،مرکزی میلاد کمیٹی ،تحریک غلامانِ مصطفی ،یونائٹڈ مسلم موومنٹ ،انجمن غلامانِ غوث ،اتحاد المسلمین ،پیس فار اسلام ،مسلم یوتھ فیڈریشن نے شوپیاں کے ساتھ یکجہتی کے لئے دی تھی ۔ راجوری کے منڈی چوک میں تقریباًدو گھنٹے تک احتجاجی دھرنہ دیا گیا جبکہ اس دوران قران خوانی بھی کی گئی اور شوپیاں میں ہلاک ہوئے نوجوانوں کے حق میں فاتحہ خوانی بھی کی اور ان کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا گیا۔ وہیں اس دوران مظاہرین نے پلے کارڈ ، بینر اور پوسٹر ہاتھوں میں پکڑے ہوئے تھے جن میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ،افسپاکو ہٹاﺅ،کشمیر میں قتل عام بند کیا جائے جیسے نعرے درج تھے ۔ موقع پر نوجوانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے اور شوپیاں میں نوجوانوں کی ہلاکتوں میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور اگر حکومت جموں کشمیر میں امن چاہتی ہے تو پھر تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔ نوجوانوں نے کہا کہ دھرنے کےساتھ ساتھ یہاں قران خوانی بھی کی جارہی ہے تاکہ شوپیاں میں ہلاک ہوئے نوجوانوں کے لئے دعائیں کی جاسکے ۔ نوجوانوں نے کہا کہ بھارت حکومت خون خرابہ بند کرے اور تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائےں تاکہ خون خرابہ بند ہوسکے کیونکہ خون کسی کا بھی بہے قتل انسانیت کا ہی ہوتا ہے اور اس لئے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔ وہیں قران خوانی کے بعد شوپیاں میں ہلاک ہوئے نوجوانوں کے حق میں دعائیں کی گئی اور جموں کشمیر میں امن وامان کے لئے بھی دعائیں مانگی جبکہ بھارت پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں نے کہا کہ قتل عام کا سلسلہ بند کیا جائے اور کہا کہ خطہ پیر پنچال کا مستقبل وادی کشمیر کے ساتھ ہے اس لئے ہم کشمیر میں قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور اپیل کرتے ہے کہ جموں کشمیر سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔ اس موقع پر تعظیم ڈار ،اشتیاق بٹ، شفقت وانی، شیراز لون ، آصف بٹ ، اویس گنائی ،عمرارشدملک،ندیم مرزا،حسن مرزا اور دیگر نوجوانوں نے بھی دھرنے میں شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا