اعجاز جان نے حد متارکہ پر امن قائم کرنے کی اپیل کی

0
0

کہا جنگی جنون رکھنے والوں کو سرحدی علاقے میں وقت دینے کی ضرورت
لازوال ڈیسک
پونچھجنگی جنون رکھنے والوں پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے لیڈر اعجاز جان نے کہا کہ وہ سرحدی کشیدگی میں عوام کی مصیبتوں کو سمجھنے کی کوشش کریں اور جنگ کا جنون رکھنے والے یہاں سرحدی علاقہ جات میں آکر کچھ وقت گزاریں تاکہ ان کو عوامی مصائب کو علم ہوسکے ۔یہاں اپنے ایک پریس کے بیان میںیوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجاز جان نے کہا کہ لائن کا کنٹرول جنگ کے میدان میں بدل گیا ہے جہاں گولہ باری ایک معمول بنتا جا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں میٹرو پولیٹین شہروں میں بیٹھ کر جنگ کرنے کی باتیں کر رہے ہیں اورجنگ کے تباہ کن نتائج کے بارے میں سوچنے کے بغیر جنگ کے لئے دباو¿ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کا جنون رکھنے والے ایک دن سرحدی گاﺅں میں گزاریں تاکہ علاقہ میں آنے والے ہر شیل جو موت کی دعوت بن سکتا ہے کی جانکاری حاصل ہو ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا