اعجاز احمد خان نے ریاسی اور رامبن میں بارش سے متاثرہ خاندانوں کے لیے جامع پیکیج کا مطالبہ کیا

0
0

چسانہ میں مکان گرنے سے اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندان کے لواحقین کے لیے مناسب معاوضے کی مانگ کی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیراعجاز احمد خان نے ریاسی نیز رامبن اضلاع میں تباہ کن تیز ہواؤں اور شدید بارشوں میں اپنے مکانات، مویشیوں کے شیڈ، مال و مویشی ضائع ہونے والے لوگوں کیلئے جامع پیکیج اور بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
اعجازاحمد خان نے متاثرہ خاندان کے افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے، جنہوں نے چسانہ میں کچے مکان کے گرنے میں اپنے پیارے کوکھو دیا جن میں ایک ماں اور اس کے تین کمسن بچے جاں بحق ہوئے۔متاثرین کے لواحقین کے لیے مناسب معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ریاسی ضلع کے مہور کے علاقے چسانہ میں حکام کے ذریعے ایک کنکریٹ کا رہائشی مکان اور ان کی مناسب بازآبادکاری کی جانی چاہیے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ املاک کا نقصان صرف علاقوں تک ہی محدود نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سب ڈویڑن گول، بلاک دارم سنگلدان، سب ڈویڑن بانہال، پوگل پرستان، کھری، مہور، گلاب گڑھ، درماڑی، ٹھاکرا کوٹ، ارناس وغیرہ جیسے علاقوں میں کافی نقصان پہنچا ہے۔ بڑے پیمانے پر نقصانات اور سڑکوں کا رابطہ بھی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام دور دراز علاقوں میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر راشن اور طبی سامان فراہم کریں۔”حکام کو چاہیے کہ وہ ریونیو اہلکاروں کی کمیٹیاں تشکیل دیں اور نقصانات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اپنی متعلقہ پنچایتوں میں سابق پنچایتی راج نمائندگان کی مدد حاصل کریں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی زیر کفالت سکیموں کے ساتھ ساتھ ان کے مکانات کی تعمیر نو کے لیے مناسب معاوضہ مالی امداد فراہم کیا جا سکے۔نہوں نے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی ابتر حالت پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ضروری افرادی قوت اور آلات کی تعیناتی کرکے بلاک شدہ سڑکوں کو دوبارہ کھولا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا