اصلاحی معاشرہ کونسل سب ڈویژن گول کا ماہانہ اجلاس منعقد

0
0

لطیف ملک
گول// آج سب ڈویژن گول کے صدر مقام پر قائم پنچایت گھر گول بی میں اصلاحِ معاشرہ کونسل کی ماہانہ میٹنگ زیرِ صدارت رحمت اللہ زوہد کے منعقد ہوئی میٹنگ میں سب ڈویڑن میں منشیات کو کیسے ختم کیا جائے پر سبھی ممبران نے اپنی اپنی رائے رکھی جس پر اتفاق رائے سے یہ طے ہوا کہ جس طرح کونسل پہلے سے ایک طے شدہ پروگرام کے تحت نوجوانوں میں منشیات کے بْرے اثرات و نقصانات کی جانکاری ہر خاص و عام تک پہچانے کا کام کر رہا تھا اْس کو جاری رکھا جائے گا بلکہ مزید پروگرام تعلیمی اداروں میں جا کر کئے جائیں گے اور مزید آئمہ کرام سے ملاقاتیں کر کے اْنہیں جمعہ کا خطبہ منشیات کے نقصانات بارے دیئے جانے پر بات کریں گے مزید سب ڈویڑن کی پولیس اس وقت منشیات کی روک تھام پر اچھا کام کر رہی ہے اصلاحی معاشرہ منشیات کی روک تھام میں پولیس و انتظامیہ کو بھرپور تعاون کرے گی آخیر میں کونسل نے سب ڈویژن کی عوام خاص کر آئمہ،اساتذہ اور اْن والدین سے جن کی اولاد اس بْری لت میں لگی ہے سے اپیل کی سب ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔ْ

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا