اصغر سامون نے جے ایم سی کے ویٹرنری شعبے کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے آوارہ مویشیو ں سے نمٹنے اور اُنہیں طبی سہولیات دینے کے لئے کئی اقدامات تجویز کئے۔تجویز کی رو سے میونسپل ویٹرنری سینٹر کو الٹرا ساونڈ اور چھوٹی ایکسرے مشین سے لیس کرنے کے علاوہ مویشیوں کی آبادی پر کنٹرول پانے کے پروگرام کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ آوارہ مویشیوں کے لئے علحٰیدہ زمین کی نشاندہی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ موجودہ ویٹرنری ہسپتال میں مزید تکنیکی عملہ تعینات کیا جائے گا۔یہ فیصلے آج بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں لئے گئے ۔ یہ میٹنگ میونسپل سینٹر روپ نگر جموں میں منعقد ہوئی۔بعد میں سیکرٹری موصوف نے ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں کے ساتھ گاو شالہ امپھلا جموں کا دورہ کر کے وہاں کی ضروریات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ڈاکٹر اصغر سامون نے بریڈنگ کے لئے ’’ ساہیوال بریڈ جرم پلازما‘‘ کو بھی متعارف کیا، جس کا مقصد ایک مخصوص قسم کی گائے کی نسل کو بڑھاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا