ووٹر لسٹ پر نظرثانی اور پنچایتی انتخابات کا جائزہ لیا گیا
لازوال دیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے بی جے پی کے آلسیل انچارج راکیش مہاجن کے ساتھ پارٹی ہیڈ کوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں پنچایتی راج سیل کی میٹنگ کی صدارت کی۔واضح رہے یہ میٹنگ بی جے پی پنچایتی راج سیل کے کنوینر سرجیت چودھری نے بلائی تھی اور شریک انچارج آل سیل وید راج شرما نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وہیں پنچایتی راج سیل کے عہدیداروں نے میٹنگ میں شرکت کی، جس کا مقصد پنچایت سطح پر جاری بوتھ جن سمواد پروگراموں، ووٹر لسٹ پر نظرثانی اور پنچایتی انتخابات کا جائزہ لینا تھا۔اس موقع پراشوک کول نے کہا کہ پارٹی نے جموں و کشمیر میں بوتھ جن سمواد ابھیان شروع کیا ہے تاکہ لوگوں کو ان کے اپنے علاقوں میں پہنچایا جا سکے۔ پارٹی قائدین اس طرح کے پروگرام پنچایتوں میں بھی منعقد کر رہے ہیں اور لوگوں کا ردعمل بہت مثبت ہے۔