اشونی ویشنو نے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

0
0

حکومت عوام کی خدمت کے تئیں پرعزم ہے، کابینہ کا پہلا فیصلہ غریبوں کے لیے مخصوص ہے: اشونی ویشنو
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍اشونی ویشنو نے آج یہاں اطلاعات و نشریات کے وزیر کی حیثیت سے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت غریبوں کی بہتری کے لیے مخصوص ہے۔ وزیرموصوف نے کل 3 کروڑ دیہی اور شہری مکانات کی تعمیر کے لیے کابینہ کے فیصلے کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت کے پہلے دن کابینہ کا پہلا فیصلہ غریبوں کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔وزیرموصوف نے اطلاعات و نشریات کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا یہ موقع دیے جانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔سکریٹری سنجے جاجو اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نیز وزارت کے ماتحت میڈیا یونٹوں نے اشونی ویشنو کا خیرمقدم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا