اشتعال انگیز نیوز اینکروں کے ساتھ گودی صحافیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے: ڈاکٹر سیّد ذیشان احمد

0
0

ممبئی: مرکز کی مودی حکومت کے خلاف متحد ہوئی اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد ’انڈیا‘ کے ذریعے گزشتہ کل سماج میں نفرت پھیلانے والے گودی میڈیا کے اینکرس کی فہرست جاری کرنے اور ان کے بائیکاٹ پر مہاراشٹر کانگریس کے سیکریٹری ڈاکٹر سیّد ذیشان احمد نے کہا کہ ہمیں اشتعال انگیز اور نفرت کا ماحول پیدا کرنے والے گودی میڈیا کے اینکروں کے ساتھ ساتھ گودی صحافیوں کے بائیکاٹ کی بھی ضرورت ہے کیونکہ اب یہ اور بھی زیادہ شدّت سے اپنے ایجنڈے پر کام کریں گے۔
میڈیا میں جاری اپنے ایک بیان میں سیّد ذیشان احمد نے کہا کہ گودی میڈیا کا مطلب صرف اینکرس نہیں ہے بلکہ مکمل میڈیا ہاؤس ہے جس میں ایڈیٹر سے لیکر رپورٹر بھی شامل ہیں جو پچھلے 9 برسوں سے مسلسل ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نفرتی نیوز اینکرس کے بائیکاٹ کے فیصلے سے نفرت سے پاک ہندوستان کے عزم کو نہ صرف مضبوطی ملے گی بلکہ انڈیا اتحاد گودی میڈیا کے اس نفرتی پروپیگنڈا کا حصہ بھی نہیں بنے گا۔ حال ہی میں این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دینے والے مشہور صحافی سوہت مشرا کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوہت مشرا جیسے ایماندار اور نہایت ہی محنتی صحافی کو اڈانی کی ملکیت والے ٹی وی چینل نے راہل گاندھی کی پریس کانفرنس میں گڑبڑی کرنے کو کہا تھا جس سے انکار کرتے ہوئے اُنہوں نے چینل سے استعفیٰ دے دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گودی میڈیا نے صرف اپنے اینکرس کو ہی نہیں بلکہ رپورٹرس کو بھی اس کام میں لگا رکھا ہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم ایسے صحافیوں کی بھی نشان دہی کرتے ہوئے اُن کا بائیکاٹ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں انصاف پسند اور غیر جانبدار صحافیوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا