بنی فاریسٹ ڈویژن کے ڈھگربورنی گائوں میں دیودارکی عمارتی لکڑی کی تسکری،گھوڑوں سمیت لکڑی ضبط
حفیظ قریشی
بنی ؍؍ بنی فاریسٹ ڈویژن کی ایک ٹیم نے ڈھگر کے بورنی گاؤں سے سمگل کی جارہی دیودار کی عمارتی لکڑی کو ضبط کیا ہے ۔محکمہ جنگلات کے عملہ کو مصدقہ اطلاع ملی کہ مذکورہ علاقہ میں جنگلاتی لکڑی کی اسمگلنگ ہو رہی ہے۔تاہم ڈی ایف او بسوہلی بنی ڈویژن نے فوری طور پر رینج آفیسر بنی نریش شرما کی زیر قیادت میں فارسٹ کی ایک ٹیم کو اس علاقہ کی جانب روانہ کیا تاہم علاقہ میں پہنچ کر فاریسٹ کی اس ٹیم کو لکڑی تسکر کو ڈھونڈ نکالنے میں بھاری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس حوالے سے سے رینج آفیسر بنی نریش شرما نے بتایا کہ لکڑی کو غیر قانونی طور پر لے جانے والے شخص کو فاریسٹ ٹیم کی اطلاع شاہد مل گئی تھی جس کے باعث میں اس لکڑی تسکر نے تین راستے بدل دئیے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لکڑی کو گھوڑوں پر لاد کر ملاڑ علاقے کی طرف لے کے جایا جا رہا تھا ۔کہا دیودار کے 66 سکینڈ عمارتی لکڑی کو بنی فاریسٹ کی ٹیم نے ضبط کیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔