اسپین پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں

0
0

آکلینڈ، //اسپین نے فیفا ویمنزورلڈ کپ 2023 کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں سویڈن کو 2-1 سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنالی۔
ایڈن پارک میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں سلمیٰ پیرالو نے 81ویں منٹ میں اسپین کا پہلا گول کیا، لیکن ربیکا بلومکیوسٹ نے 88ویں منٹ میں سویڈن کے لیے اسکور برابر کردیا۔ بالآخر اولگا کارمونا نے 89ویں منٹ میں گول کرکے اسپین کو فتح دلادی۔
عالمی نمبر 6 اسپین اور عالمی نمبر 3 سویڈن کے درمیان 80ویں منٹ تک کوئی گول نہیں ہوا لیکن 81ویں منٹ میں سلمیٰ کے گول سے ایڈن پارک کو جگمگا اٹھا۔ جینی ہرموسو کا کراس سویڈن کی ڈفینڈر جونا اینڈرسن نے روک لیا لیکن دوسری کوشش میں سلمیٰ گیند کو نیٹ میں پہنچاکر اسپین کو برتری دلانے میں کامیاب رہیں۔
سویڈن نے بھی ہمت نہیں ہاری اور آفیشل ٹائم ختم ہونے سے دو منٹ قبل لینا ہرٹیگ نے متبادل کھلاڑی ریبیکا کو ایک طویل کراس دے کر گول کرنے میں مدد کی۔
اسپین نے کچھ ہی لمحوں بعد کارنر حاصل کرکے میچ میں واپسی کی۔ اس کارنر پرگیند کپتان کارمونا کے پاس پہنچی اورانہوں نے سویڈن کے گول کیپر زکیرا موسیوچ کے ہاتھوں سے بچتے ہوئے اسے نیٹ میں پہنچادیا۔
سویڈن نے انجری ٹائم میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن اسپین کے دفاع نے کوئی بے ضابطگی دکھائے بغیر اپنی ٹیم کا فائنل میں پہنچنا یقینی بنایا۔
اسپین اب اتوار کو ہونے والے فائنل میں پہلی بارویمنز ورلڈ چیمپئن بننے کے ارادے سے آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کسی ایک سے مقابلہ کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا