کہا محنت کر کے امتحان دیتے ہیں اور بورڈ کے حکمنامے آتے ہیں کہ پرچہ منسوخ
ناظم علی خان
مینڈھراسکولی بچو ں نے سٹیٹ بو رڈ اور سکول ایجو لیکشن کے خلاف مینڈھر میں احتجاج کیا اور کئی گھنٹو ں تک مینڈھر بس اڈا کو بند رکھا ، اس دوران اسکولی بچو ں نے احتجاجی دھر نا دیکر متعلقہ وزیر اور سیکریٹر ی سٹیٹ بو رڈ آف سکول ایجو کیشن کے خلاف جم کر نعرے با زی کی ۔ انہو ں نے بو رڈ انتظامیہ الز ام عائد کر تے ہوئے کہا کہ بو رڈ کے اعلی افسر ان اسکولی بچو ں سے پیسے لیکر خو د پر چے لیک کر تے ہیں جس کا خمیا زہ تمام بچو ں کو بھگتنا پڑ تا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت بو رڈ انتظامیہ کے خلاف مقد مہ درج کر کے کا روائی کرے کیو نکہ اب وہ وقت نہیں رہا کہ بچو ں کے قیمتی وقت کوضا ئع کیا جائے کیو نکہ رات بھر جا گ کر بچے امتجان کی تیا ری کر تے ہیں اور جب دوسرے دن پر چہ دیکر گھر واپس آتے ہیں تو بو رڈ انتظامیہ کی جانب سے سماجی سائٹس پر یہ لکھا ہوا آتا ہے کہ امتخان کو منسو ح کر دیا گیا ہے اور پر چہ دوبا رہ لیا جا ئے گا تو حکومت اس معاملہ میں سست رفتا ری سے کام لے رہی ہے جبکہ اس وقت تک ریا ستی حکومت کو بو رڈ انتظامیہ کے خلاف کا روائی کر نی چاہئے تھی اور ان کو فو ری طور معطلی کے احکامات صادر کر نے چاہیے تھے لیکن اس وقت تک کوئی بھی کا روائی نہیں کی گئی ہے ۔ جس کا ہمیں نہا ئت ہی افسو س ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بو رڈ نے 11 ویںجما عت کے تمام پر چے بھی منسو خ کر دیے ہیں اور بچو ں کی پڑ ھائی کا نقصان کیا جا رہا ہے ۔ لہذا سیکریٹر ی سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے خلاف کا روائی عمل میں لا ئی جائے ورنہ ہم احتجاج کی راہ مزیدجا ری رکھیں گے۔احتجاج کو دیکھتے ہوئے نائب تحصیلدار مینڈھر نے بچو ں کے ساتھ بات چیت کر کے ان کو یقین دلا یا کہ ہم نے اعلی حکام سے بات کی ہے جس کے بعد بچو ں نے احتجاج کو ختم کیا ۔ اور بس اڈا کو گا ڑیو ں کی آمد رفت کے لئے کھول دیا ۔