اسٹاک مارکیٹ کی تیزی رک گئی

0
0

چار دن بعد سینسیکس-نفٹی گرا
یواین آئی

ممبئی؍؍دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ اتنا مضبوط ہے یا نہیں اس کا پتہ لگانے کے لئے کاروباری سروے رپورٹ جاری ہونے سے پہلے عالمی بازار میں آئی گراوٹ سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر انرجی، ایف ایم سی جی، کیپٹل گڈز اور آئل اینڈ گیس سمیت تیرہ گروپس میں فروخت کے باعث اسٹاک مارکیٹ چار روز بعد گرکر بند ہوگئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 269.0 پوائنٹس گر کر 77,209.90 پر آگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 65.90 پوائنٹس گر کر 23,501.10 پوائنٹس پر آگیا۔ اس مدت کے دوران بی ایس ای مڈ کیپ 0.26 فیصد گر کر 45,967.07 پوائنٹس جبکہ اسمال کیپ 0.06 فیصد بڑھ کر 51,936.53 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 3987 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2086 میں فروخت ہوئے، 1784 میں خریدے گئے جبکہ 117 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 32 نفٹی کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 18 میں اضافہ ہوا۔بی ایس ای کے 13 گروپوں میں دباؤ تھا۔ جس کی وجہ سے کموڈٹیز 0.92، سی ڈی 0.39، انرجی 1.02، ایف ایم سی جی 1.08، فنانشل سروسز 0.28، ہیلتھ کیئر 0.10، انڈسٹریز 0.47، یوٹیلیٹیز 0.22، آٹو 0.71، بینکنگ 0.22، ریئل اینڈ گروپ 1.90، حصص کی قیمتوں میں0.75 کمی ہوئی۔
بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.70، جرمنی کا ڈیکس 0.54، جاپان کا نکی 0.09، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.67 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.24 فیصد گر گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا