ممبئی 13 اگست (یو این آئی) عالمی بازار میں تیزی کے باوجود مقامی سطح پر ہمہ گیر فروخت کے باعث اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل دوسرے دن بھی گر گئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 692.89 پوائنٹس گر کر 78,956.03 پوائنٹس پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 208.00 پوائنٹس کمزور ہوکر 24,139.00 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.98 فیصد گر کر 46,745.52 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.16 فیصد گر کر 53,259.84 پوائنٹس پر آگیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 4026 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2676 میں فروخت، 1266 میں خریداری اور 84 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 38 کمپنیوں میں گراوٹ جبکہ 12 میں تیزی رہی۔
بی ایس ای پر کنزیومر ڈیریبلز گروپ کی 1.45 فیصد تیزی کو چھوڑ کر باقی 19 گروپ گر گئے۔ اس عرصے کے دوران کموڈیٹیز 1.84، سی ڈی 0.71، انرجی 0.97، ایف ایم سی جی 0.32، فائنانشیل سروسز 1.73، ہیلتھ کیئر 0.04، انڈسٹریلس 0.95، آئی ٹی 0.26، ٹیلی کام 1.82، یوٹیلٹیز 1.21، آٹو 0.70، بینکنگ 1.45، کیپیٹل گڈس 0.84، میٹال 1.37، آئل اینڈ گیس 1.29 ، پاور 0.96، ریئلٹی 0.77، ٹیک 0.21 اور سروسز گروپ 1.18 فیصد گرے۔
بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران جرمنی کا ڈیکس 0.25، جاپان کا نکئی 3.45، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.36، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.34 اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای اوپر رہے۔