اسٹاک مارکیٹ میں دو دن بعد تیزی واپس

0
0

یواین آئی

ممبئی؍؍امریکی افراط زر کے اعداد و شمار سے پہلے عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر انرجی، صنعتی، یوٹیلیٹیز، کیپٹل گڈز اور پاور سمیت اٹھارہ گروپوں میں خریداری کی بدولت آج شیئر مارکٹ میں دو دن بعد تیزی واپس آگئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 149.98 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 76,606.57 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی 58.10 پوائنٹس چڑھ کر 23,322.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 1.07 فیصد اضافے کے ساتھ 45,164.03 پر اور اسمال کیپ 1.06 فیصد اضافے کے ساتھ 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر کے پہلی بار 50,233.11 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3991 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2553 میں تیزی جبکہ 1339 میں گراوٹ اور 99 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 32 کمپنیوں میں خریداری اور 18 میں فروخت ہوئی۔
بی ایس ای میں رئیلٹی اور ایف ایم سی جی کی 0.40 فیصد تک گراوٹ کو چھوڑ کر باقی 18 گروپوں میں خریداری تھی۔ اس کی وجہ سے کموڈیٹیز 0.67 ، انرجی 0.98 ، فائنانشیل سروسز 0.69 ، ہیلتھ کیئر 0.74 ، انڈسٹریلز 1.22 ، ٹیلی کام 0.90 ، یوٹیلیٹیز 1.07 ، کیپیٹل گڈز 1.19 ، میٹلس 0.89 ، آئل اینڈ گیس 0.85 ، پاور 1.20 اور سروسز گروپ 0.26 فیصد تک مضبوط ہوئے۔بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.66، جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.48 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ جاپان کے نکیئی میں 0.66 اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.31 فیصد کی گراوٹ ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا