اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا !

0
0

مایوس سرمایہ کاروں کی فروخت سے اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل، 31 لاکھ کروڑ روپے ڈوبے
یواین آئی

ممبئی؍؍ لوک سبھا انتخابات میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو واضح اکثریت نہ ملنے کے رجحانات سے مایوس سرمایہ کاروں کی فروخت سے آج اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا اور سینسیکس و نفٹی میں تقریباً چھ فیصد کی گراوٹ درج کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 31 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ڈوب گئے۔عام انتخابات کے ایگزٹ پول میں مسٹرنریندر مودی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو تقریباً 400 سیٹیں ملنے کے بارے میں کہا گیا تھا، لیکن ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی کو 244 اور این ڈی اے کو 300 کے قریب سیٹیں ملنے کے رجحان سے سرمایہ کار مویوس ہوگئے اور زبردست فروخت ہوئی جس سے مارکیٹ میں بھونچال آگیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مبنی حساس انڈیکس سینسیکس 4389.73 پوائنٹس گر کر 72079.05 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 1379.40 پوائنٹس گر کر 21884.50 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں میں فروخت کا اثر چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں پر ہوا اور بی ایس ای کا مڈ کیپ 8.07 فیصد گر کر 40788.10 پوائنٹس پراور اسمال کیپ 6.79 فیصد گر کر 44958.48 پوائنٹس پر رہا۔اسٹاک مارکیٹ میں آج کی اس فروخت کی وجہ سے، بی ایس ای کا بازار کیپٹلائزیشن گرکر 39483705.27 کروڑ روپے پر آگیا۔ گزشتہ روز یہ 42591511.54 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کے آج 3107806.27 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا