اسمبلی اِنتخابات ۔2024:اودھمپور میں کائونٹنگ عملے کیلئے تربیتی پروگرام کا اِنعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
اودھمپور//الیکشن اَتھارٹی اودھمپور نے 8؍ اکتوبر کو ووٹوں کی کائونٹنگ کے پُر اَمن اِنعقاد کی تیاری کے سلسلے میں کائونٹنگ سپروزائزروں ، کائونٹنگ اسسٹنٹوں اور مائیکرو اوبزروروں کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کیا جو ضلعی چنائو آفیسر اودھمپور سلونی رائے کی نگرانی میں آج یہاں ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔

https://ceojk.nic.in/
ضلعی چنائو آفیسرنے کہا کہ کائونٹنگ کے عمل کے مؤثر اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کائونٹنگ عملے کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ رہنما خطوط اور ووٹوں کی کائونٹنگ کے عمل کے دوران قواعد پر سختی سے عمل کریں۔
ضلعی سطح کے ماسٹر ٹرینروں نے کائونٹنگ کے عملے کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مناسب ہینڈلنگ اور پوسٹل بیلٹ پیپروں کی کائونٹنگ کے عمل کے بارے میں جامع تربیت فراہم کی۔ سیشن کے دوران ماسٹرٹرینروں نے کائونٹنگ کے عمل کے تمام پہلوؤں کی وضاحت کو یقینی بناتے ہوئے شرکأ کی طرف سے اُٹھائے گئے شکوک و شبہات اور سوالات کا اَزالہ کیا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا