اسمبلی انتخابات:تیسرا مرحلہ باقی

0
0

اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم جاری ہے دوسرے مرحلے کے اختتام کے بعدالیکشن کی گہماگہمی کسی حد تک تھم سی گئی ہے دوسرے مرحلے میں خطہ پیرپنجال کا الیکشن مکمل ہوا سیاسی اٹکلیں ابھی جاری ہیں ۔ اس بار کی دوسرے مرحلے تک انتخابات میں سیاسی ریلیوں اورخاص کر امیداروں کی محفلوں میں عوامی مدعوں کی بات چیت دیکھی گئی کسی حد تک مذہب اور فرقوں کا استعمال بھی گذشتہ دو مرحلوں کی سیاست میں کیا گیا لیکن اس سچ سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا کہ عوامی مدعوں کی بات بھی ہوئی ۔

https://eci.gov.in/

دس سال کے بعد ہورہے اسمبلی انتخابات میں عوامی سطح پر جزبات اور سرگرمیاں بھی دیکھی ملی اب جبکہ8اکتوبر کے بعد جموں وکشمیر میں عوامی سرکار آئے گی جس سے عوامی سطح پر امیدیںبھی وابستہ ہیں یہ وقت بتائے گے جموں وکشمیر میں انتخابات کا نتیجہ آنے کے اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یوں تو ہر سیاسی پارٹی یہی کہہ رہی ہے کہ حکومت ہم نے بنانی ہے ۔تیسرے اور اہم مرحلے کے بعد عوامی ووٹروں سے ذہنوں میں کسی حد تک تصویر صاف ہوجائے گی ضلع جموں کے 11 اَسمبلی حلقوں میں عام اِنتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے دوران یکم؍ اکتوبر کو 12 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں گے۔اِس ضلع میں 11 اَسمبلی حلقے ہیں جن میں بشناہ (ایس سی)،سچیت گڈھ (ایس سی)، آر ایس پورہ۔جموں ساوتھ، باہو،جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ، جموں نارتھ، مڑھ (ایس سی)، اکھنور (ایس سی)،چھمب میں کُل12,00,977 رائے دہندگان ہیں جن میں 6,19,066 مرد، 5,81,887 خواتین اور 24 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں رائے دہندگان کی آسانی اور بغیر پریشانی سہولیت کے لئے 1,494 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 609 شہری اور 885 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں عوامی سطح پر کچھ لوگو ں سے سیاسی لیڈروں کی محبت میں اپنے تعلقات خراب کئے جوکہ ایک بہتر اور خوبصورت سماج میں قطعی نہیں ہونا چاہئے الیکنشن کی کمیشن کی جانب سے انتخابات کو بحسن خوبی انجام دینے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ جبکہ امید ہے کہ تیسرے ،مرحلے کا بھی بحسن خوبی اختتام ہوگا

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا