اسمارٹ میٹر عوام کی جان اور دیش کی سکیورٹی کے لیے خطرہ : گرمیت سنگھ

0
0

کہا ان میٹروں کی مینوفیکچرنگ کمپنی پہلے ہی پابندی کی فہرست میں شامل ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍صدر بیوپار منڈل اور ضلع جنرل سکریٹری کانگریس نے اسمارٹ میٹرز کے خلاف جموں مشرق میں پرامن احتجاج کیا۔ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف وارڈوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ وہیں مظاہرین نے بی جے پی کی قیادت والی جے کے یو ٹی حکومت کے خلاف نعرے لگا ئے۔اس موقع پر گرمیت سنگھ نے کہا کہیہ سمارٹ میٹر آن لائن ہوتے ہیں اور یہ نظام اور معاشرے کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معلومات کو آسانی سے ہیک کیا جاسکتا ہے اور سبسکرائبر سے متعلق خفیہ معلومات کو لیک کیا جاسکتا ہے اسی طرح یہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے لیے بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے ہماری ریاست اور ملک میں بھی اس پر پابندی لگنی چاہیے۔ ان میٹروں کی مینوفیکچرنگ کمپنی پہلے ہی پابندی کی فہرست میں شامل ہے لیکن ہم اس نظر انداز کرنے والی حقیقت سے واقف نہیں ہیں کہ کیوں یہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت ہماریجموںو کشمیر سے ایسے ممنوعہ میٹروں کی تنصیب شروع کرنا چاہتی ہے جو کہ پہلے ہی ملک بھر میں ایک حساس خطہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا