اسلام اور مسلمانوں کا تحفظ تبھی ہوگا جب ہم دین اسلام اور ملت کے تحفظ کیلئے کام کریں! نظام احمد

0
0

 سہارنپور(احمد رضا)عالم دین نظام احمد خان قادری مصباحی خلیفہ حضور نوری میاں دا ہود گجرات ضلع صدر رضا اکیڈمی شاخ مہراج گنج اور صدر تحریک پیغام انسانیت نے اخبارات کے نمائندوں سے آج بعد ظہر ایک گفتگو کے دوران غازہ پٹی کے نہتھے مسلمانوں پر شدید بمباری کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہی اصلی دہشت گردی اور شرم کی بات ہے کہ اسرائیل کی اس دہشت گردی پر بيشتر ممالک تماشائی بنے ہوئے ہیں آج اچھے خاصے غازہ پٹی شہر کو اسرائیل کی جنونی دہشت گرد ی آور نیتن یاھو کے پاگل پنِ نے مسلم طبقہ کی خواتین ،بچوں اور عام لوگوں کی قبرگا ہ بنا ڈالا جو اسرائیلیوں کی دہشت گرد ی کا سب سے شرمناک پہلو ہے ہم یہ ظلم اب سہن نہی کریں گے انشاء اللہ اسرائیل کا وجود معصوم بچوں کے صبر کے عوض مٹ جائے گا اسرائیل حکومت کا نام و نشان تک باقی نہ رہیگا آمین ! حالات حاضرہ نیز اپنے آپسی موجودہ حالات اور امت مسلمہ کی آپسی غلط فہمیوں پر بات کرتے ہوئے مولانا نظام احمد قادری نے کہا کہ ہماری آپسی غلط فہمیا ں اچانک باہر آتی ہیں تو معمولی بات دیگر اقوامِ کے سامنے بڑی ہو جاتی ہے جو ہمارا مزاق بن کر خد ہمارا مزاق اڑاتی دوسرے افراد ہماری معمولی بات کو ہوا دیتے ہوئے بڑی بنا دیتے ہیں دین اسلام کے ماننے والوں کے لئے یہ لمحہ بے حد افسوسناک پہلو ہو تا ہے نیز یہ آپسی کہا سنی کے واقعات ہم سبھی کیلئے بیحد تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں ! مولانا نظام احمد قادری مصباحی نے کہا کہ امت مسلمہ کے زمہ داران سے ضروری عرض یہ ہیکہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کی تحفظ وبقاء کیلئے ایک مضبوط اور مستحکم لاءعمل تیار کیا جائے تاکہ آپسی مسلکی اور ذاتی تنازعات خد ہی آپس میں سلجھا ئے جاسکیں مولانا نظام قادری نے کہا کہ اکثر اہلسنت کے لوگوں کو میں دیکھتا ہوں کہ جس امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں چھوٹی سی بات لیکر اس aaامام کے خلاف ہی بغاوت بلند کردیتے ہیں بہت کم ہمدردی کا پہلو پایا جاتا ہے کبھی اکابرین اہل سنت ان سب باتوں پر بہت کم توجہ دیتے ہیں اکثر مساجد ومدارس کے اندرونی معاملات بہت خراب ہے آج کے نفس پرستی ماحول میں کسی کو سمجھانا ایک مشکل امر ہے میرے بھائیوں اسلام اور مسلمانوں کا تحفظ تبھی ہوگا جب ہم اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ کے لئے کام کریں گے ماشاءاللہ اس وقت مختلف تنظیمیں کام کررہی ہیں جیسے قمر ٹرسٹ،یو۔کے تحریک پیغام انسانیت à گنج یوپی تحریک علماء بندیل کھنڈ ،جالون تنظیم المدارس مہراج گنج، رضا اکیڈمی ممبئی ،جمیعت علماء اہل سنت ممبئی ،دعوت اسلامی وغیرہ ہم سب کو چاہیے کہ ان تنظیموں کی بھرپور حمایت کریں کم سے کم یہ لوگ کام کررہے ہیں ماشاءاللہ ہمارے علاقے میں تنظیم المدارس ایک عمدہ اور منظم طریقے سے کام کررہی ہے ہم اور آپ کو چاہیے کہ ائمہ اہل سنت کے رہنے سہنے کھانے پینے اور ان کے پریوار کے دیکھہ ریکھ پر دھیان دیں ورنہ آنے والا وقت اور پر فتن ہوجائے گا اور مسجدیں ویران ہوجائیں گی پروردگار عالم اپنے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے صدقے جملہ امت مسلمہ کے جان و مال کی حفاظت فرمائے اور نظر بد سے بچائے ! آمین ثم آمین

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا