نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے آئندہ 11اگست کو ہونے والے انتخابات میں گزشتہ رات تمام پینل کے اراکین نے اپنی طاقت جھونک دی اور سب نے بڑے بڑے پروگرام کا انعقاد کیا اور بڑے بڑے وعدے کئے۔
سراج قریشی کے پینل میں صدرکے عہدے کے امیدوار اور معروف و مشہور کینسر سرجن ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے اسلامک سنٹرکو مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی ٹیم کامیاب ہوئی تو اسلامک کلچرل سنٹر کو قوم کی تعلیم و ترقی کا مرکز بنایا جائے گا۔ نائب صدر کے عہدے کے امیدوار کلیم الحفیظ ہیں۔ جب کہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے امیدواروں میں سراج قریشی، حافظ مطلوب کریم، جمشید زیدی، ایم اے ابراہیمی، محمد ارشاد احمد، محمد یوسف، سرتاج علی شامل ہیں۔ مجلس عاملہ کے امیدواروں میں عارف حسین، محمد ہدایت اللہ،سلمان وارث اور ثمر قریشی(سراج قریشی کے بیٹے) شامل ہیں۔
دوسرے پینل سلمان خورشید کی ہے جس میں سلمان خورشید صدر کے عہدے انتخاب لڑ رہے ہیں، نائب صدر کے لئے محمدفرقان ہیں، بورڈ آف ٹرسٹیز کے لئے ابوذر حسین خاں،آصف جاہ، فرخ ناز، ڈاکٹر نجیب اختر،صفیہ بیگم، شہزاد محمد خاں، سکندر حیات اور مجلس عاملہ کے امیداوروں میں محمد اعظم بیگ، جلیل احمد، شاہانہ بیگم اور شاہد علی خاں شامل ہیں۔
تیسرے پینل ابرار احمد کا ہے جس میں صدر کے ابرار احمد انتخابی میدان میں ہیں اور نائب صدر کے لئے احمد رضا ہیں، بورڈ آف ٹرسٹیز کے لئے فصیح اللہ خاں، اقبال محمد خاں، محمد فرید، محمد شمیم،قمر احمد سابق آئی پی ایس اور ساجد علی ہیں۔ مجلس عاملہ کے امیدواروں میں ایم اخلاق خاں، ڈاکٹر معراج حسین، ایس گلنار مرز ا اور ایم شہزاد انصاری شامل ہیں۔
چوتھا آصف حبیب کا ہے جنہوں نے فون کرنے پر کوئی اپڈیٹ نہیں کیا۔
پانچواں پینل سابق آئی اے ایس افسر افضل امان اللہ کا ہے۔ جس میں صد ر کے عہدے کے امیدوار افضل امان اللہ ہیں جب کہ نائب صدر بدرالدین خاں ہیں،بورڈ آف ٹرسٹیز میں اطہر ضیا، کمال فاروقی، سیف الاسلام، سکندر خیات خاں، سہیل رفعت ہیں۔ مجلس عاملہ امیدواروں میں مسرور علی قریشی ہیں۔
اس کے علاوہ آزاد امیداروں میں مدثر حیات بورڈ آف ٹرسٹیز کے لئے سپریم کورٹ کی معروف وکیل ستیہ صدیقی شامل ہیں۔