بچوں کے بامقصد مستقبل کیلئے اساتذہ اور والدین کا ہم خیال ہونا اور ایک دوسرے سے ملنا جلنا انتہائی اہم :پرنسپل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اسلامک ماڈل ہائی اسکول گوجر نگر جموں میں ایک پروقار اور عظیم الشان ’’یوم والدین ‘‘تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا آغاز کلام پاک سے ہوا۔اِس کے بعد طلباء نے رنگا رنگ معلوماتی پروگرام پیش کئے۔اسکول انتظامیہ نے اسکول میں زیر تعلیم تمام طلباء کے والدین کو تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا تاکہ اساتذہ اور والدین ہم آہنگ ہوکر طلباء کوایک ایسا ماحول دے سکیں جس ماحول میں طلباء صرف اِس لیے علم کے نور سے منور نہ کیا جائے کہ وہ علم حاصل کر کے روزگار حاصل کر سکے بلکہ وہ سماج میں ایک اچھا انسان بن کر جئیں۔ زندگی کے اصل مقام سے باآسانی آگاہ بھی ہو سکے۔تقریب میں بڑھ چڑھ کے والدین کے حصہ لیا اور اسکول انتظامیہ کے اِس اقدام کو سراہاتے ہوئے اپنے آرائوں اور مشوروں سے نوازا۔ تقریب کے اختتام پر اسکول پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے والدین کے سامنے کئی اہم گزارشات رکھیں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ ادارہ کو مزید فعال اور معیاری بنانے میں اپنی نیک آرائوں اور مشوروں سے نوازیں۔ پرنسل کا کہنا تھا بچوں کے بامقصد مستقبل کیلئے اساتذہ اور والدین کا ہم خیال ہونا اور ایک دوسرے سے ملنا جلنا انتہائی اہم اور اِس عمل کو یقینی بنانے کیلئے ہی آج ہم نے والدین کو مدعو کیا تھا تاکہ ہم دونوں فریق ایک دوسرے کے مطالبات اور خیالات کو سمجھ سکیں اور نونہالوں کو ایک نیک اور صحیح سمت میں لیجانے کی ایک مشترکہ کوشش کریں۔