اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی طارق محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کئی سرکاری رہائشی اداروں کا کیا معائنہ

0
0

کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو جانچا ، معیار و معیاد کا خاص خیال رکھنے کی دی ہدایت
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں اسسٹنٹ کمشنر محکمہ فوڈ سیفٹی طارق محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انسپکٹر ظفر اقبال و رئیس احمد ملک کے بشمول مختلف سرکاری رہائشی اداروں جن میں ناری نکیتن،پلاش چلڈرن ہوم میں جہاں بچوں کو دی جانے والی خوراک کا جائزہ لیا اور اسکے معیار کی جانچ پڑتال کی اور سرکاری رہئشی اداروں کے عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا خاص خیال رکھیں تاکہ بچوں کی صحت کے ساتھ کسی قسم کا کھلواڑ نہ ہو۔
اسکے علاوہ انہوں نے دیگر مختلف کریانہ والی دوکانوں میں بھی پہنچ کر وہاں کولڈ ڈرنکس و دیگرکھانے پینے کی اشیاء اور انکے معیار و معیاد کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے سبھی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہر اشیاء کی معیاد اور معیار کا خاص خیال رکھیں اور اگر کوئی بھی قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے انکے عدالتی چالان بھی کئے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا