اسسٹنٹ کمشنر راجوری عبدالقیوم میر کو صدمہ، والدہ چل بسیں

0
0

کئی سیاسی و سماجی تنظیموں کا اظہار تعزیت
عمران خان
تھنہ منڈی// اسسٹنٹ کمشنر راجوری عبدالقیوم میر کی والدہ حاجرہ بیگم جنکی عمر 78سال تھی رحمت حق ہو گئیں۔ مرحومہ کا طویل علالت کے بعد منگلوار کو جموں میں انتقال ہو گیا۔ جنہیں بدھ کے روز آپنے آبائی علاقہ راجدھانی میں دن کے 11.30 بجے پرنم آنکھوں کے ساتھ سپردخاک کیا گیاجنکی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی لیڈران،سماجی کارکنان کے علاوہ پنچائیتی نمائندگان و ضلع آفیسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال،ایس۔ایس۔پی راجوری یوگل منہاس، سابقہ وزیر شبیر احمد خان،سابقہ ایم ایل اے محمد اسلم خان،شفاعت خان،سائیں عبدالرشید،شکیل احمد میر،مشتاق احمد شال،حاجی اقبال رینہ،شہباز پہاڑی کے علاوہ ایس ڈی ایم محمد افضل مرزا،تحصیلدار قدیرالرحمان،ایس ڈی پی او افتخار احمد وغیرہ نے کہاکہ مرحومہ ایک نیک سیرت،صوم و صلوة کی پابند،غریب پرور با اخلاق اور سماجی شخصیت کی مالک تھی انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی جتائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا