اسرو نے حاصل کی بڑی کامیابی

0
0

پی ایس ایل وی نے صفر ملبہ مشن مکمل کیا
یواین آئی

چنئی؍؍انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے جب پی ایس ایل وی آربیٹل ایکسپیری مینٹل ماڈیول -3 (پی او ای ایم -3) نے زمین کے ماحول میں دوبارہ داخلہ حاصل کرکے زیرو آربیٹل ڈیبریز مشن کو مکمل کرلیا۔ اس کا مطلب ہے کہ اب اگر ہندوستان کوئی بھی سیٹلائٹ لانچ کرتا ہے تو اس کا ملبہ خلا میں نہیں بکھرے گا۔ہندوستانی خلائی ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ پی ایس ایل وی-سی 58/ ایکس پی او سیٹ مشن نے مدار میں عملی طور پر صفر ملبہ چھوڑا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل وی-سی 58 مشن کو یکم جنوری 2024 کو تمام سیٹلائٹس کو ان کے مطلوبہ مدار میں رکھنے کا بنیادی مشن مکمل کرنے کے بعد کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔اسرو کے مطابق، تمام مصنوعی سیاروں کو ان کے مطلوبہ مدار میں رکھنے کا بنیادی مشن مکمل کرنے کے بعد، پی ایس ایل وی کے ٹرمینل مرحلے کو 3 ایکسیس اسٹیبلائزڈ پلیٹ فارم، پی او ای ایم-3 میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اسرو کے مطابق سیٹلائٹس کو مطلوبہ مدار میں رکھنے کے اس کے اہم مقصد کے بعد پی ایس ایل وی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسے پی او ای ایم 3 کا نام دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پی ایس ایل وی کو 650 کلومیٹر کی اونچائی والے مدار سے 350 کلومیٹر کے مدار میں لایا گیا تھا۔ اس سے پی ایس ایل وی کو مدار میں تیزی سے پہنچنے اور مدار میں تیزی سے داخل ہونے کا موقع ملا۔ اس سے مدار میں تبدیلی کے دوران حادثہ کا خطرہ بھی کم ہوگیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا