اسرا چریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام کے اے ایس اور نیٹ میں کامیاب امیدواروںکو اعزاز سے نوازا گیا

0
0

لورن میں متعدد نوجوانوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر اسناد بھی دی گئیں
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی کے لورن میں اسرا چریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ پروگرام کا مقصد حالیہ دنوں اور سال نو کے دوران جن نوجوانوں نے تعلیمی میدان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اور اس دوردراز وادی لورن کے نام کو ریاستی سطح پر روشن کیا۔ان کو اعزازی اسناد سے نوازاگیا۔ کل چھبیس نوجوانوں کو ان کی بہترین کارکردگی ،نیٹ امتحان میں کامیابی،جے کے اے ایس میں کامیابی یا تعلیمی میدان میں کامیابی پر اسناد سے نوازاگیا۔ اس دوران اسرا چریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین ایس پی ریاض احمد تانترے نے لورن کے متعدد تعلیمی اداروں کے اساتذہ سماجی وسیاسی کارکنان کو مدعو کیاگیاتھا۔ جب کہ سرپنچ پنچ اور عوام کی بھی کافی تعداد موجود رہی۔ مقررین نے جن کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیاگیاتھا۔انہیں اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔ اور امید ظاہر کی کہ آئندہ یہ لوگ ملک کے ساتھ ساتھ اپنے علاقع کی ترقی حوشحالی اور نوجوانوں کو مزید تعلیم کی طرف راغب کرنے پر کام۔کریں گے۔ پروگرام کے آخر میں چریٹیبل ٹرسٹ کے چئیرمین ایس پی ، ریاض احمد تانترے نے تمام نوجوانوں اور شرکاء تقریب کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ اس ہروگرام کا مقصد ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا۔جنہوں نے جے کے اے ایس ،نیٹ دیگر تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب ایسے پروگرام کے ذریعہ یہ پیغام دینامقصود تھاکہ اس وقت ہمارے سماج میں بڑھ رہی سوشل میڈیا سے برے افعال سے دور رکھنا،نوجوانوں کی منشیات کی لت سے محفوظ کرنا اور اس لت میں ملوث ہونے سے روکناہے۔ سماجی برائیوں کو ختم کرناہے۔ اور ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے دیگر نوجوانوں کو بھی تعلیمی میدان میں آگے لاناہے۔انہوں نے تمام شرکاء تقریب کا بھی شکریہ اداکیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا