اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر حملے میں 12 افراد ہلاک

0
0

یروشلم، 28 جولائی (یو این آئی) اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے شہر مجدل شمس میں گولہ باری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔

روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ اخبار کے مطابق ہفتہ کے روز اسرائیل ایمبولینس سروس (ایم ڈی اے) نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں میں ہونے والے حملے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بعد ازاں ٹائمز آف اسرائیل نے مسٹر ہاگری کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب لبنانی تحریک حزب اللہ نے مجدل شمس شہر پر گولہ باری میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اس کے باوجود اسرائیلی حکام نے حزب اللہ اور لبنان کے خلاف جنگ شروع کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا