کہافلسطینی علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں توسیع کی جائے گی
یواین آئی
غزہ؍؍صیہونی فورسز نے حماس کی فضائی فوج کے سربراہ کو مارنے کا دعویٰ کردیا اور کہا عصام ابورکبہ سات اکتوبر کے حملوں کے ذمے دار تھے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ رات غزہ میں شدید ترین بمباری کی وڈیو جاری کر دی اور حماس کی فضائی فوج کے سربراہ کو فضائی حملے میں مارنے کا دعویٰ کردیا۔فضائی فوج کے سربراہ عصام ابورکبہ سات اکتوبر کے حملوں کے ذمے دار تھے جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں کارروائیاں مزید بڑھانے کااعلان کیا ہے۔ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مصر سے خوراک،پانی اور ،ادویات،لے جانیوالے ٹرکس کو آج غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دیں گے تاہم غزہ میں ایندھن کی فراہمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ رات شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز داخل ہوئی تھیں اور اب بھی وہاں موجود ہیں، فلسطینی علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں توسیع کی جائے گی۔ دوسری جانب لبنان کی سرحدپر حزب اللہ اوراسرائیلی فوج میں جھڑپیں جاری ہے ، حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوج سیجھڑپوں کی فوٹیج جاری کردی، جس مین حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ٹینک کومیزائل سے نشانہ بنایا گیا۔