اسرائیل نے غزہ میں 40 ٹھکانوں پر حملہ کیا

0
0

تل ابیب، 18 اگست (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے حماس کے اس دعوے کے بعد کہ اس کے جنگجوؤں نے غزہ شہر کے جنوب میں کچھ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ وسطی غزہ کی پٹی میں 40 اہداف پر بمباری کی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 40 ” جنگجووں کے ٹھکانوں” کو نشانہ بنایا، جن میں فوجی عمارتیں، ہتھیاروں کے ڈپو اور دیگر شامل ہیں۔
ایک الگ بیان میں، اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں واقع المغازی پناہ گزین کیمپ کے رہائشیوں سے اسرائیل کی جانب داغے جانے والے راکٹوں کی وجہ سے فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان علاقوں سے انخلاء کا حکم حماس کی طرف سے مسلسل راکٹ داغنے کی وجہ سے جاری کیا گیا ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ فوج زبردست اور فوری کارروائی کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا