اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کی قیادت میں ایک اسرائیلی وفد سے ملاقات کی
یواین آئی
نئی دہلی؍؍وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اسرائیلی کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرمایہ کاری بڑھا کر ہندوستان میں دفاعی سازوسامان کی مشترکہ تیاری کے لیے ہندوستانی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے قائم کریں۔مسٹر سنگھ نے منگل کو یہاں اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کی قیادت میں ایک اسرائیلی وفد سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران وزیر دفاع نے اسرائیلی فریق کے ساتھ ‘آتم نربھر ہندوستان پالیسی’ کے پیش نظر حکومت کی ترجیحات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اسرائیلی کمپنیوں کے تعاون کا ذکر کیا اور انہیں ہندوستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے اور ہندوستان میں دفاعی سازوسامان تیار کرنے کے لئے ہندوستانی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے بنانے کی ترغیب دی۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے ہندوستان کی دیسی بنانے کی کوششوں میں اسرائیل کی مسلسل حمایت کا ذکر کیا اور جدید ٹیکنالوجیز میں تعاون اور شراکت داری کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔